این اے 133 ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن)،پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی نا اہلی کی درخواست مسترد

جمعہ 3 دسمبر 2021 00:12

این اے 133 ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن)،پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی نا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2021ء) لاہور ہائیکورٹ نے این اے 133 ضمنی انتخاب میں پاکستان مسلم لیگ (ن)اور پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی نا اہلی کی درخواست مسترد کر دی ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مزمل اختر شبیر نے این اے 133 سے امیدوار سہیل شہزاد کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت جسٹس مزمل اختر شبیر نے درخواست گزار کو کہا کہ آپ کو ضلعی الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنی چاہیے تھی،متعدد بار خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن کو خود امیدواروں کیخلاف کارروائی کرنا چاہیے تھی۔

سرکاری وکیل نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض اٹھا دیا۔سرکاری وکیل نے کہا کہ ضلعی الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف یہ ای سی پی میں اپیل دائر کرسکتے ہیں۔جس پر فاضل عدالت نے کہا کہ جب داد رسی کیلئے ایک فورم موجود ہو عدالت حکم جاری نہیں کرسکتی۔