تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے درمیان نئے بلدیاتی نظام پر معاملات طے پاگئے
گجرات اور سیالکوٹ سمیت پنجاب میں 11میٹروپولیٹن کارپوریشنز ہوں گی، پنجاب کے باقی 25اضلاع میں ڈسٹرکٹ کونسل ہوں گے، نچلی سطح پر نیبر ہڈ اور ویلج کونسل ہوں گے
ثنااللہ ناگرہ
جمعرات 2 دسمبر 2021
20:52
(جاری ہے)
پنجاب کے باقی 25اضلاع میں ڈسٹرکٹ کونسل ہوں گے، ڈسٹرکٹ کونسل کے سربراہ ڈسٹرکٹ میئر ہوں گے، نچلی سطح پر نیبر ہڈ اور ویلج کونسل ہوں گے۔
یاد رہے دونوں جماعتوں میں ڈیڈلاک ختم کرنے اور معاملات پر اتفاق رائے کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس ہوئے، ویڈیو لنک پر اتحادی قیادت، وفاق اور پنجاب کی سطح پر بھی میٹنگ ہوئی۔ مسلم لیگ ق بلدیاتی اداروں میں دیہی نمائندگی بڑھانے اور تحصیل کونسل کے نظام کو بلدیاتی ایکٹ کا حصہ بنانا چاہتی ہے ۔ مسلم لیگ ق نے سیمی اربن نمائندگی زیادہ ہونے پر بھی تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ واضح رہے اس سے قبل مسلم لیگ ق نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ پر شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ مسلم لیگ ق کی جانب سے کہا گیا تھا کہ ایسے کسی قانون کی حمایت نہیں کریں گے جس میں دیہی علاقوں کو نظر انداز کیا جائے، مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے ایک دو نکات پر ہمارے شدید تحفظات ہیں۔ حکومت سے ناراضگی کے ابہام کو دور کرتے ہوئے مسلم لیگ ق کے رہنما طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ ہم حکومت سے ناراض نہیں ہیں لیکن لوکل گورنمنٹ ایکٹ پر ہمارے تحفظات ہیں۔ اس حوالے سے حکومتی ارکان کے ساتھ مذاکرات ہوئے اور آئندہ بھی مذاکرات ہوں گے۔ طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ امید ہے کہ ساری بات وزیراعظم کے علم میں آئی ہو گی۔ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ ای وی ایم اس وقت قانون بن چکا ہے لیکن معاملہ الیکشن کمیشن کا ہے کہ وہ اس کے ذریعے الیکشن کروا سکتے ہیں یا نہیں۔مزید اہم خبریں
-
انسدادِ دہشت گردی کے معاملے کو صوبائیت سے جوڑنا انتہائی گھٹیا اور افسوسناک ہے، مریم اورنگزیب
-
لاہور میں فلیٹ سے بدبو آنے پر پڑوسیوں کی پولیس کو کال، ٹک ٹاکر اور بیوٹیشن ارشمہ کی لاش برآمد
-
ڈی پی او آفس میں اینکر اوصاف علی خان کے بال کاٹے جانے پر آئی جی خیبرپختونخواہ کا نوٹس
-
نئے صوبوں کا معاملہ، عوام کو فیصلہ کرنے دیں وہ کیا چاہتے ہیں،محسن نقوی
-
بلال غوری پر مقدمہ احسان فراموشی کی بدترین مثال ہے، میاں داؤد ایڈووکیٹ کا سخت ردِعمل
-
ةوزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر میجر جنرل فیصل نصیر کی ملاقات
-
پنجاب کی جعلی وزیراعلیٰ کو اپنے بیان پر معافی مانگنی چاہیے، سہیل آفریدی
-
برطانیہ کے شہر بریڈفورڈ میں پاکستان جیولرز پر دن دہاڑے ڈاکوؤں کا دھاوا
-
اسلام آباد کو سب سے پہلے نئے انتظامی ماڈل میں ڈھالنے کا فیصلہ
-
’دہشت گردی ملکی مسئلہ ہے، اس کو صوبائیت سے جوڑنا جاہلوں کا کام ہی ہو سکتا ہے‘
-
بلاول صاحب! بتائیں ہمارے راستے میں کھڈے کون کھود رہا ہے، سہیل آفریدی کا سوال
-
ملک سے محبت کرنے والا کوئی شخص اس سسٹم سے خوش نہیں، علیم خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.