
پنجاب حکومت کا خصوصی افراد کی مالی معاونت کیلئے بڑا اقدام
خصوصی افراد کی ماہانہ مالی معاونت کیلئے ساڑھے3 ارب روپے مختص، ہمقدم پروگرام سے ساڑھے63 ہزارخصوصی افراد مستفید ہوں گے،27 کروڑ کے بلاسود قرضے بھی دیئے جا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار
ثنااللہ ناگرہ
جمعہ 3 دسمبر 2021
20:34

(جاری ہے)
”ہمقدم“ پروگرام سے ساڑھے 63 ہزار سپیشل افراد مستفید ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کو 27 کروڑ روپے کے بلا سود قرضے دیئے جا رہے ہیں اور 10 کروڑ روپے سے خصوصی افراد کو وہیل چیئر، آلہ سماعت اور دیگر ضروری آلات کی فراہمی کا منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ سپیشل افراد معاشرے کا اہم حصہ ہیں۔ ماضی کی حکومت کی عدم توجہ کے باعث خصوصی افراد کو سماجی و معاشی مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔خصو صی افراد کو قومی دھارے میں شامل کیا جانا بہت اہمیت کا حامل ہے اور خصوصی افرادکی معاشی خودمختاری کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہماری حکومت کی ترجیح ہے۔ خصوصی افراد کو سماجی و معاشی ترقی کے مساوی مواقع فراہم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب احساس پروگرام کے تحت خصوصی افرا دکیلئے ”ہمقدم“ پروگرام کی تقریب میں شرکت میرے لئے اعزاز ہے کیونکہ یہ تقریب معاشرے کے خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کیلئے منعقد کی گئی ہے جو ہم سب کیلئے سپیشل ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے تحت حکومت پنجاب نادار اور محروم معیشت طبقات کی فلاح و بہبود کیلئے سرگرم عمل ہے۔ پنجاب احساس پروگرام کے تحت پسماندہ طبقات کے معیار زندگی میں بہتری، عدل، مساوات اور بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ وائس چیئرمین پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی ناصر جمال چیمہ نے ”ہمقدم“ پروگرام اور اتھارٹی کے جاری اور مستقبل کے پروگراموں کے بارے میں بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سید یاور بخاری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، وائس چیئرمین پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی ناصر جمال چیمہ، ایم پی اے مسرت جمشید چیمہ، سہیل ظفر، سلیم بریار، چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی، سیکرٹری اطلاعات، ڈی جی پی آر اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
مزید اہم خبریں
-
ٹرمپ اور پوٹن میں جلد ہی بالمصافحہ بات چیت متوقع
-
دہشت گرد مذاکرات کرنا نہیں چاہتے،فیصل کریم کنڈی
-
پی ٹی آئی کاآل پارٹیز کانفرنس بلانے کااعلان
-
واشنگٹن،محمد اورنگزیب کی چینی نائب وزیر خزانہ سے ملاقات
-
وزیرخزانہ کی جاپان بینک برائے بین الاقوامی تعاون کے گورنر نوبومیتسو ہایاشی سے ملاقات
-
میرعلی میں سکیورٹی فورسز پر خوارج کا خودکش حملہ ناکام، 4 دہشتگرد ہلاک
-
لاہور فضائی آلودگی میں سرفہرست، دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار
-
ثالثی کی کوششیں: پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات آج قطر میں ہوں گے
-
فرانس مہاجر بچوں کے حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا مرتکب، یو این کمیٹی
-
کٹوتیاں و عدم ادائیگیاں: مالی بحران سے دنیا بھر میں امن مشن بری طرح متاثر
-
یو این کی طرف سے پاکستان افغانستان جنگ بندی کا خیرمقدم
-
وافر خوراک کے باوجود دنیا میں کروڑوں لوگ فاقہ کشی پر مجبور کیوں؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.