
سیالکوٹ واقعہ کی ابتدائی رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کردی گئی
واقعہ میں ملوث 120سے زائد افراد گرفتار، ملزمان کا چالان جلد عدالت میں پیش کیا جائے، ملزمان کیخلاف مقدمہ انسداد دہشتگردی کی عدالت میں چلایا جائےگا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی پولیس حکام کو ہدایت
ثنااللہ ناگرہ
ہفتہ 4 دسمبر 2021
19:52

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ملزمان نے غیرانسانی فعل کا ارتکاب کیا۔ ملزمان قرارواقعی سزا سے نہیں بچ پائیں گے۔ اس واقعہ کے حوالے سے ہونے والی پیشرفت کا خود جائزہ لے رہا ہوں۔ مزید برآں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ سیالکوٹ میں غیر ملکی شہری کوجلانے کا واقعہ انتہائی دلخراش اور قابل مذمت ہے اور اس دردناک واقعہ پر ہر پاکستانی افسردہ ہے۔
ذمہ دار عناصر انسان کہلانے کے حقدار نہیں - ملزمان عبرتناک سزا سے نہیں بچ پائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ انصاف ہر صورت ہوگا اور ہوتا ہوا نظر بھی آئے گا۔درندگی کامظاہرہ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ ملزمان کو قانون کے مطابق سخت ترین سزا دلائی جائے گی-انہوں نے کہاکہ اسلام امن اور آشتی کا دین ہے اوردین اسلام میں تشدد کی کوئی گنجائش نہیں -وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ سری لنکا کی حکومت اور عوام خصوصاً جاں بحق شہری کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندان کے ساتھ ہیں۔ یقین دلاتے ہیں کہ انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں گے اور انصاف ہوگا۔انہوں نے کہاکہ سری لنکا کے عوام اور سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں - افسوسناک واقعہ کی مذمت کیلئے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔بربریت کے اس واقعہ سے ہر پاکستانی کا سر شرم سے جھک گیا ہے۔ حکومت اس ضمن میں اپنی تمام تر ذمہ داریاں پوری کرے گی۔ ذمہ داروں کے خلاف بلاتاخیر قانونی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے-ملزمان کے خلاف مقدمہ انسداد دہشتگردی کی عدالت میں چلایا جائے گا-انہوں نے کہاکہ پاکستان ہر اس شخص کا ہے جو یہاں بستا ہے۔ وطن عزیز میں رہنے والا ہر شخص پاکستانی ہے، چاہے اس کا تعلق کسی بھی مذہب،نسل یاطبقے سے ہو۔ شہریوں کی جان ومال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے۔ آئندہ ایسے افسوسناک واقعات کے سدباب کیلئے موثر اقدامات کرنے کے لئے ہدایات جاری کردی ہیں۔مزید اہم خبریں
-
غذائی عدم تحفظ اور قحط جیسی صورتحال میں سال بہ سال اضافہ، رپورٹ
-
غزہ: رات بھر جاری رہنے والی اسرائیلی بمباری میں 64 افراد ہلاک
-
پاک بھارت کشیدگی کے دوران نوازشریف اورافغانستان کی خاموشی معمہ ہے
-
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے عمران خان کے بیک ڈور اور فرنٹ ڈور رابطوں کی تردید کر دی
-
میں توہین عدالت کی کارروائی آگے بڑھاؤں گا
-
اسٹیٹ بینک سے منسوب کرنسی نوٹوں کے خبرمیں صداقت نہیں، ترجمان
-
پاک فضائیہ نے چینی جہازوں کے اوپر اور زمین پر ماڈرن گیجرٹریز انسٹال کیں، جس سے دشمن کے ہوش اڑ گئے
-
معرکہ حق کے دوران پوری قوم نے متحد ہوکر دشمن بھارت کا مقابلہ کیا
-
مغربی کنارہ: اسرائیل سے ماورائے عدالت ہلاکتیں بند کرنے کا مطالبہ
-
نوشہرہ آمانگڑھ میں مدرسہ کی طالبہ سے پانچ جنسی درندوں کی اجتماعی جنسی زیادتی
-
اب ہمیں معاشی سفرکا آغاز کرنا ہے، کوئی بڑی طاقت بھی پاکستان کا راستہ نہیں روک سکتی
-
مختلف جنسی رحجان رکھنے والوں کے حقوق پر قدغنیں تشویشناک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.