جدہ کے مقامی ہوٹل میں پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام یوم تاسیس کی پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور ہدیہ نعت سے کیا گیا

irfan khatana عرفان کھٹانہ پیر 6 دسمبر 2021 12:46

جدہ کے مقامی ہوٹل میں پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام یوم تاسیس ..
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 دسمبر2021ء) تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور ہدیہ نعت سے کیا گیا تقریب کی نظامت کے فرائض محمد کلیم خان نے سر انجام دیئے تقریب کی صدارت صدر پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب چوہدری تصور حسین نے کی اور تمثیل احمد خان نے بطور مہمان خاص شرکت کی

معروف شاعر زمرد خان سیفی نے ہدیہ نعت اور نظم پیش کی  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی تمثیل احمد خان ،صدر تقریب چوہدری تصور حسین نے کہا پاکستان پیپلز پارٹی  جمہوریت پسند جماعت ہے جس نے ہمیشہ جمہوریت کی فلاح و بہبود کی بات کی ہے

یوم تاسیس کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے ہر ورکرز کو مبارکباد پیش کرتے ہیں موجودہ حکومت الیکٹرانک ووٹنگ کا سہرا اپنے نام لے رہی ہے اس منصوبہ پر سب سے پہلے پاکستان پیپلز پارٹی نے کام شروع کیا تھا اس کے علاوہ مقررین میں سےملک جاوید، قاسم حسین ،سردار اعجاز  ، حافظ عرفان کھٹانہ ،ملک الیاس اعوان ، محمد شعیب تارڑ ، راجہ افضال ، اکرام اللہ کولئی ۔

(جاری ہے)

ملک تکاثر عباس ، اسحاق میتلا ،خرم ناصر اور دیگر نے بات کرتے ہوئے کہا پاکستان ہم سب کی پہچان ہے

اوورسیز پاکستانیوں وطن عزیز کا حقیقی سرمایہ ہیں جنہوں نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے اور پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے تقریب کے اختتام پر کیک بھی کاٹا گیا اور پاکستان و سعودی عرب کی سلامتی کے لئے دعا بھی گئی۔