
بابری مسجد کی شہادت کو 29 برس مکمل ہوگئے
ایودھیا میں 16ویں صدی کی بابری مسجد کو انتہا پسند ہندوؤں نے 6 دسمبر 1992 کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا تھا
پیر 6 دسمبر 2021 13:29

(جاری ہے)
بھارتی سپریم کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے ہندوتوا نظریے کو ترجیح دی۔ صرف یہی نہیں بلکہ بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کی شہادت میں ملوث ایل کے ایڈوانی جیسے بی جے پی کے رہنمائوں کو بھی بری کر دیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ کے جانبدارانہ فیصلے نے بھارت کو ہندو ملک میں تبدیل کرنے کے عمل کی توثیق کی ہے جہاںمسلمانوں کا وجود اب ناقابل برداشت ہوتا جا رہا ہے۔ ایودھیا کا فیصلہ انصاف کے تمام ضابطوں اور بین الاقوامی اصولوں کے منافی ہے۔ ستم ظریفی یہ ہے کہ بابری مسجد کیس میں بی جے پی کا من پسند فیصلہ سنانے پربی جے پی کی بھارتی حکومت نے سپریم کورٹ کے سابق جج چیف جسٹس گوگوئی کو راجیہ سبھا کا رکن بنالیا۔کے ایم ایس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں خاص طور پر مودی کے دور میںہندوتوا قوتیں مسلمانوں کے مذہبی مقامات کومسلسل گرارہی ہیں۔ آر ایس ایس کی حمایت یافتہ بی جے پی نے بھارت میں ہزاروں مساجد کو مسمار کرنے اور ان کی جگہ مندر بنانے کی نشاندہی کررکھی ہے۔ یہاں تک مسلمانوں کے ناموںسے منسوب اداروں، مقامات اور شاہراہوں کے نام بھی ہندوؤں کے ناموں پر رکھے جا رہے ہیں۔ مسلمانوں کے لیے حالات اس قدر بدتر ہو چکے ہیں کہ بھارت میں جانوروں کو بھی مسلمانوں سے زیادہ حقوق حاصل ہیں۔ انہیںگائے کا گوشت کھانے اور مویشیوں کی نقل و حمل کے بہانے دن دہاڑے تشدد کا نشانہ بنایا اور قتل کر دیا جاتا ہے۔حقیقت یہ ہے کہ آر ایس ایس نظریات کی حامل بی جے پی حکومت مسلمانوں کی نسل کشی کا منصوبہ بنا رہی ہے جس پر عالمی برادری کو فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے جو پہلے ہی بھارت اورمقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلمانوں کی ممکنہ نسل کشی کے بارے میں خبردار کر چکی ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
غزہ امن معاہدے پر دستخط کر دیے گئے
-
ٹرمپ اسرائیل کو عرب ممالک کے ساتھ تعلقات معمول پرلانے میں مدد دے سکتے ہیں، نتن یاہو
-
اسرائیلی جیلوں سے 1968 فلسطینی قیدی رہا
-
مشرق وسطیٰ کے ایک نئے تاریخی دورکا آغاز ہے، امریکی صدر
-
چین کا امریکا پرجوابی وار، ٹرمپ کے نئے ٹیرف کو منافقانہ قرار دیدیا
-
اسرائیل سے واپسی پر پاک افغان جنگ معاملے کو دیکھوں گا، ٹرمپ
-
چھ ماہ میں پہلی مرتبہ غزہ میں ایندھن اور گیس کے ٹرک داخل
-
حماس نے تمام 20 زندہ اسرائیلی یرغمالی رہا کردیے ، سیکڑوں فلسطینی قیدی بھی غزہ پہنچ گئے
-
آسٹریلوی ایئرلائن قنطاس کے 57 لاکھ صارفین کا ڈیٹا آن لائن لیک
-
فوجی کارروائی ختم نہیں ہوئی،نیتن یاہوکی ڈھٹائی برقرار
-
چین کو تکلیف نہیں دینا چاہتے ڈونلڈ ٹرمپ
-
غزہ میں جنگ ختم ہوگئی ہے، امریکی صدر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.