فرحت اللّٰہ بابر کی پرویزخٹک کے بیان کی شدید مذمت

پرویز خٹک کا بیان ناگوار، شرم ناک اور پستی کی نئی گہرائی ہے، رہنما پیپلز پارٹی

پیر 6 دسمبر 2021 16:34

فرحت اللّٰہ بابر کی پرویزخٹک کے بیان کی شدید مذمت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق سینیٹر فرحت اللّٰہ بابر نے وزیر دفاع پرویز خٹک کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرویز خٹک کا بیان ناگوار، شرم ناک اور پستی کی نئی گہرائی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ پرویز خٹک کے بیان کا مطلب ہے کہ ہم ذلت کی اتھاہ گہرائیوں میں گرتے چلے جا رہے ہیں۔واضح رہے کہ وفاقی وزیر پرویز خٹک نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا تھا کہ سیالکوٹ میں بچے جوش میں آگئے تھے، دین کی بات پر تو میں بھی جوش میں آکر غلط کام کر سکتا ہوں۔