ماڈل ٹائون کچہری سے خطرناک مقدمات کے درجن سے زائد قیدی فرار

پیر 6 دسمبر 2021 17:08

ماڈل ٹائون کچہری سے خطرناک مقدمات کے درجن سے زائد قیدی فرار
لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2021ء) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی ماڈل ٹائون کچہری سے خطرناک مقدمات کے درجن سے زائد قیدی فرار ہو گئے، قیدی سکیورٹی اہلکاروں کی عدم موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بخشی خانے کا دروازہ توڑ کر فرار ہوئے۔تفصیلات کے مطابق لاہور کی ماڈل ٹائون کچہری میں مختلف مقدمات میں جیل سے قیدیوں کو پیشی کے لیے لایا گیا۔

(جاری ہے)

قیدیوں کو بخشی خانے میں بند کرنے کے بعد سیکیورٹی اہلکار پیشیوں پر عدالتوں میں حاضر ہوئے تو سیکیورٹی اہلکاروں کی عدم موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے قیدیوں نے بخشی خانے کا دروازہ توڑا اور وہاں سے فرار ہوگئے۔ہنگامہ آرائی کے بعد ماڈل ٹائون کچہری کی سیکیورٹی پر معمور پولیس اہلکار موقع پر پہنچے اور فرار نہ ہونے والے قیدیوں کو دوبارہ بخشی خانے میں بند کیا۔

واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش شروع کر دی گئی۔وسری جانب سی سی پی او نے مفرورملزموں کی گرفتاری کی ہدایت دیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔سی سی پی او لاہور نے ایس ایس ایس پی آپریشنز سے رپورٹ طلب کرلی۔ملزمان کے فرار میں غفلت کے ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :