کوئٹہ، بلوچستان کے مقامی لوگ اپنے ساحل اور وسائل سے محروم کیے جارہے ہیں ،حاجی عبدالستارشاہ چشتی

پیر 6 دسمبر 2021 23:53

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2021ء) جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستارشاہ چشتی ضلعی امیر گودار شیرجان صالح ضلعی امیر تربت مجاہد دشتی نے کہا کہ بلوچستان کے مقامی لوگ اپنے ساحل اور وسائل سے محروم کیے جارہے ہیں ٹرالر مافیاز وفاقی و صوبائی حکومت کی پشت پناہی سے ماہی گیروں کا روزگار چھیننے میں مصروف ہیں۔

سمندری وسائل ٹرالر مافیا کی نذر ہوگئے گوادر کے ماہی گیر نان شبینہ سے محتاج ہیں اور بارڈر میں کاروبار کیلئے ٹوکن سسٹم سے عوام کا استحصال کیا جارہا ہے سی پیک پروجیکٹ گوادر کے لوگوں کو نہ تو روز گار دے سکا ہے نہ صحت پانی بجلی اور گیس دے سکے تین اطراف سمندر لیکن گودار کے عوام کو پینے کی صاف پانی تک میسر نہیں سی پیک کو جھومر کہنامافیاز کے لیے غریب عوام کو تو بنیادی حقوق سے محروم ہو کر سڑکوں پر نکلنے پر مجبورکر رہے ہیج سی پیک کے جھومر کوکربلا بنادیا گیا ہے استحصالی پالیسیوں کے باعث عوام نام شبینہ کے محتاج ہوگئے ہیں انہوں نے کہا کہ گودار میں کمی نہیں تو منشیات اور شیشہ پوائنٹس کی کمی نہیں منشیات سے نوجوانوں کی زندگیاں تباہ ہورہی ہیں انتظامیہ بے بسی سے گودار شہر کے مختلف علاقوں میں شیشہ کیفے بڑھ رہی ہیں ریسٹورنٹ، چائے خانوں اور کافی شاپس پر بھی شیشہ کا استعمال فیشن بن گیا ہے۔

(جاری ہے)

جہاں نوجوانوں کو نشہ آور اشیا فراہم کی جاتی ہیں منشیات کی وجہ سے گودار میں کئی قسم کے جرائم جنم لیتے ہیں