اہلیان کراچی کے لیے بجلی کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا

نیپرا نے صارفین کے لیے بجلی 3 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی ، نوٹی فکیشن جاری

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 7 دسمبر 2021 10:37

اہلیان کراچی کے لیے بجلی کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 دسمبر 2021ء) : اہلیان کراچی کے لیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں اضافہ کر دیا ہے۔ نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ نیپرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق کراچی کے صارفین کے لیے بجلی 3 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ بجلی ستمبرکے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ، جس کے چارجز دسمبر کے بلوں میں وصول کیے جائیں گے۔ نیپرا نے کے الیکٹرک کی جانب سے ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے لیے دائر درخواست پر نومبر میں سماعت کی تھی۔ یاد رہے کہ گذشتہ ماہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 52 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا تھا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے نیپرا نے نوٹی فکیشن بھی جاری کیا۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سےجاری نوٹی فیکیشن کےمطابق اضافہ ستمبرکی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے جو نومبر2021 کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔ بجلی کی قیمت میں اس اضافے سے کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین کو استثنٰی دیا گیا تھا تاہم دیگر صارفین پر حالیہ اضافے سے30ارب روپےکا اضافی بوجھ پڑے گا۔

جبکہ اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیرتوانائی حماد اظہر یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ آئندہ چند ماہ کے بعد بجلی کی قیمت دوبارہ بڑھانا پڑے گی، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اثر انڈسٹریل اور گھریلو صارفین پر نہیں ہوگا،آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پاور سیکٹر میں خاطرخواہ کام ہو۔ انہوں نے کہا کہ ٹیرف بڑھانے پر ہم نے پچھلے ماہ عمل بھی کیا، جو مستقل بنیادوں پر200 یونٹ سے کم استعمال کرتے ہیں صرف ان کیلئے ٹیرف نہیں بڑھایا۔