مہتمم جنگلات مظفرآباد ڈویژن ارشد خان کی د بنگ کارروائی‘ وادی نیلم سرکل سے تین من سے زائد قیمتی جڑی بوٹی ضبط

منگل 7 دسمبر 2021 13:43

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء) ناظم جنگلات مظفرآباد سرکل غلام مجتبیٰ مغل کی خصوصی ہدایت پر مہتمم جنگلات مظفرآباد ڈویژن ارشد خان کی د بنگ کارروائی، دفعہ 28 ایف آر کے تحت وادی نیلم سرکل سے تین من سے زائد قیمتی جڑی بوٹی کو ضبط کرتے ہوئے یوٹی ڈویژن مظفرآباد پہنچا دیا گیا۔سمگلر کے خلاف مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ناظم جنگلات سرکل مظفرآباد غلام مجتبیٰ مغل کی خصوصی ہدایت پر مہتمم جنگلات مظفرآباد ڈویژن ارشد خان نے کارروائی کرتے ہوئے وادی نیلم سے وسیع پیمانے پر قیمتی جڑی بوٹی کو اور زیر استعمال گاڑی کو ضبط کرلیا،دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا،تفتیش شروع کردی گئی ہے،لاکھوں روپے مالیت کی قیمتی جڑی برآمد کرتے ہوئے یوٹی مظفرآباد پہنچادی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مہتمم جنگلات مظفرآباد ڈویژ ن ارشد خان نے کہا ہے کہ ضرورت مند محکمہ جنگلات سے قانونی پراسیس کے ذریعے لکڑ حاصل کر سکتے ہیں،شہریوں کے لئے لکڑی کے حصول کے لئے میرے دفتر کے دروازے کھلے ہیں، سمگلنگ کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی، لکڑسمگلنگ کرنے والوں کے سخت خلاف ہوں، جنگلات قوم کاقیمتی اثاثہ ہیں، ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لئے جنگلات کا تحفظ ہمارا اولین فرض ہے اورفرض کی ادائیگی میں کسی کو بھی مداخلت نہیں کرنے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سر سبز درختوں کی کٹائی نقصان جنگل کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے، کسی بھی گارڈ، فاریسٹر، فاریسٹ گارڈ کی شکایت ملی تو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ فاریسٹ چیک پوسٹوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہونے کے بعد سمگلنگ میں بڑی حد تک کمی آئی ہے، کیمروں کی مانیٹرنگ 24 گھنٹوں میں لگا تار کی جارہی ہے کوئی بھی لکڑ سمگلر اب محکمہ جنگلات کی کاروائی سے بچ نہیں سکے گا۔

مہتمم جنگلات مظفرآباد ارشد خان کی تعیناتی نے محکمہ جنگلات میں نئی روح پھونک دی،ٹمبر مافیا اور ان کے مدد گاروں میں کھلبلی مچ گئی۔انہوں نے کہا کہ جنگل کو نقصان پہچانے سے بچانے کے لیے 24گھنٹے حاضر ہیں ،سمگلنگ کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی چاہے کوئی کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو،محکمہ کا گارڈ یا فاریسٹر کسی سمگلنگ کے معاملہ میں پایا گیا تو سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی،کسی صورت معافی نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :