پنجاب بھرمیں975ٹریفک حادثات میں8افراد جاں بحق 999زخمی

منگل 7 دسمبر 2021 16:25

پنجاب بھرمیں975ٹریفک حادثات میں8افراد جاں بحق 999زخمی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء) پنجاب ایمرجنسی سروس نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں975روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جس میں 570افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔429معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا ۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد) 66فیصد ) موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اوراولین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات 404ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور45مسافر440اور163پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ246ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں جن میں صوبائی درالحکومت250متاثرین کے ساتھ پہلے، فیصل آباد75حادثات میں83متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان64حادثات میں 68متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1007متاثرین میں825مرد اور182خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں185افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور538افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ284زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں826موٹر سائیکلز،119آٹو رکشے،101موٹر کاریں30وین 10مسافربسیں30ٹرک اور131دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔