بینک آف آزاد جموں و کشمیر کی ’’نکیال ‘‘میں نئی برانچ کھل گئی،بینکنگ خدمات شروع
ریاستی بینک کی برانچز کی ڈائمنڈ جوبلی مکمل، تعداد بڑھ کر75ہو گئی دوردراز علاقوں میں بینکنگ سہولیات کی فراہمی سے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع دستیاب ہوں گے، صدر بینک خاور سعید
منگل 7 دسمبر 2021 19:13
(جاری ہے)
بینک کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر جناب خاور سعید نے کہا ہے کہ رواں سال اب تک بینک آف آزاد جموں وکشمیرکی 5نئی برانچز کھولنے سے ریاست کے واحد مالیاتی ادارے کا نہ صرف برانچ نیٹ ورک تیزی سے پھیل رہا ہے بلکہ آزاد ریاست کے دوردراز علاقوں میں صارفین کو بینکنگ سہولیات کی فراہمی سے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقع بھی دستیاب ہورہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ریاست کی معاشی اور سماجی ترقی بینک کا نصب العین ہے۔ نکیال سمیت تمام علاقوں میں نئی برانچز کھولنے پر ان علاقوں کی بزنس کمیونٹی ، ملازمین سمیت ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے عوام نے کشمیر بینک کی برانچ کھولنے پر والہانہ خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ کشمیر بینک کے ساتھ بزنس کو فروغ دیں گے۔ معزز صارفین بینک کی ترقی اور کا میابی کے لئے دعا گو ہیں۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ31دسمبر2020کو بینک کی برانچز کی کل تعداد70تھی۔ بینک آف آزاد جموں و کشمیر کی جانب سے رواں سال 2021کے دوران اب تک پانچ نئی برانچز کھول کر انہیں آپریشنل کیا جا چکا ہے۔جن میں پنتھال،سماہنی، اسلام نگر اورمسلم آبادشامل ہیں۔نکیال برانچ ان نئی برانچز میں تازہ اضافہ ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.