زرداری کولوٹی گئی دولت سے تحریک انصاف کے کارکنوںکے ضمیر خریدنے کی کوشش میںمنہ کی کھانا پڑی جمشید اقبال
133کے عوام نے (ن) ،پی پی کی نوٹوںکی چمک کومسترد کرکے ان کی مستقبل کی سیاست کو بھی سرخ جھنڈی دکھا دی ہے، تقریب سے خطاب
منگل 7 دسمبر 2021 22:33
(جاری ہے)
اس موقع پر عبدالکریم کلہواڑ،شبیر سیال ، محمد فیاض بھٹی سمیت دیگر رہنمااورکارکنان کی کثیر تعدادموجودتھی۔
تحریک انصاف کے رہنمائوںنے کہا کہ این اے 133کے ووٹرز نے ثابت کردیا ہے کہ وہ بکائو مال نہیںہیں،ووٹرز نے ثابت کردیا ہے کہ آپ دوہزار ،پانچ ہزار توکیا پانچ لاکھ بھی دو ہم برائے فروخت نہیںہیں۔انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی یہ تاریخ ہے کہ یہ لڈو پہلے کھا لیتے ہیں سوچتے بعد میںہیں اورروتے بھی ہیں،کیا یہ ان کی سیاست کیلئے لمحہ فکریہ نہیںہے کہ خودکو سب زیادہ مقبول اور آرپار کرنے والی جماعت جوعام انتخابات میں 90 ہزارووٹ لیتی ہے آج نوٹوں کی بوریوں کے منہ کھولنے کے باوجود 40ہزارووٹوںپر آ گئی ہے ۔ان کے ووٹوںپر آصف زرداری نے ڈاکہ ڈالاہے ،آصف زرداری ہماری سیاست پر نہیں بلکہ بریانی والی مسلم لیگ (ن) کی سیاست پر بھاری ثابت ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ایک نظریے اورتحریک کا نام ہے اسے نوٹوں کی چمک سے شکست نہیںدی جا سکتی۔ انہوںنے کہا کہ شریف خاندا ن اور ان کی جماعت کے لوگ ایک اقامہ کیغلام ہیں،نوازشریف کے پاس اقامہ تھا ،ان کی صاحبزادی کا خادمہ کا اقامہ تھا، ان کے وزیر دفاع نے اقامہ رکھا ہوا تھا ، دیگر بہت سے لوگ ہیںجو اقامہ ہولڈرتھے،اصل میں اقامہ چوری کرنے کا نسخہ او رلائسنس ہے، اس ملک کا وزیراعظم دوسرے ملک کا اقامہ لے کرکاغذوںمیں وہاں نوکری کیسے کرتاہے ،سکیورٹی گارڈکیوںرہتاہے،منیجرکیوںبن کررہتا ہے ، اقامے پاکستان سے چوری کئے گئے پیسے کوٹھکانے لگانے کالائسنس تھا۔انہوں نے کہا کہ ہم پہلے سے زیادہ عوام کی خدمت کریںگے ،ہم رکن اسمبلی ،وزیر اورمشیربنے بغیر بھی حلقے کے لوگوں کی کریںگے،اس علاقے کے دیرینہ مسائل کو حل کر کے دکھائیںگے، ہم مافیازسے شکست نہیںکھائیں گے او ران کے مقابلے پر رہیںگے۔مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.