Live Updates

مراد سعید کو دیکھ کر اسمبلی کے دروازے بھی حیران ہوتے ہیں کہ کیسی مخلوق لائی گئی ہے ، قادر پٹیل

ایل این جی کی خریداری ہو یا کورونا فنڈ میں خورد برد نام عمران خان کا ہی آتا ہے ، قوم کو چندہ چور وزیراعظم سے کوئی اچھائی کی امید تھی ہی نہیں، بیان

منگل 7 دسمبر 2021 23:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء) رہنما پیپلز پارٹی ممبر قومی اسمبلی قادر پٹیل نے مراد سعید کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مراد سعید کو دیکھ کر اسمبلی کے دروازے بھی حیران ہوتے ہیں کہ کیسی مخلوق لائی گئی ہے ،ایل این جی کی خریداری ہو یا کورونا فنڈ میں خورد برد نام عمران خان کا ہی آتا ہے ، قوم کو چندہ چور وزیراعظم سے کوئی اچھائی کی امید تھی ہی نہیں۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں قادر پٹیل نے کہا کہ گورنر پنجاب کہہ چکے ہیں کہ عمران خان نے ملک کے سارے اثاثے بیچ دیئے ہیں، حکومت کا ایک اتحادی وزیر کہتا ہے کابینہ کا اجلاس خوشامد کی نشست ہوتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ دو سو ارب ڈالر لانے والے محنتی وزیر کو ملک کے نوجوان ڈھونڈ رہے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات