آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جارہے ایشیزسیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن آسٹریلیا کی پوزیشن مستحکم ہوگئی

جمعرات 9 دسمبر 2021 19:30

آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جارہے ایشیزسیریز کے پہلے ٹیسٹ ..
سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2021ء) آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جارہے ایشیزسیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن آسٹریلیا کی پوزیشن مستحکم ہوگئی۔آسٹریلیا نے دن کے اختتام تک انگلینڈ کے 147 کے جواب میں 7 وکٹ پر 343 رنز لیے ہیں اور مہمان ٹیم پر 196 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔

(جاری ہے)

دوسرے دن آسٹریلوی اوپنر مارکس ہیرس 3 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے ، دوسری وکٹ پر ڈیوڈ وارنر اور مانس لبوشین نے 156 رنز کی شراکت بنائی، لبوشین 74 اور وارنر 94 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔اسٹیو اسمتھ 12، کیمرون گرین صفر اور الیکس کیری 12 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جبکہ ٹریوس ہیڈ نے شاندار سنچری اسکور کی وہ 112 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :