
وزیراعظم کا ”2 بچے خوشحال گھرانہ“ کی مشن سٹیٹمنٹ کے عملدرآمد پر زور
ہمیں آبادی پر قابو پاکردنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہونا ہے، بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفہ ہونا چاہئے، خاندانی منصوبہ بندی میں علماء کرام کردار ادا کرسکتے ہیں۔ وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد
ثنااللہ ناگرہ
جمعرات 9 دسمبر 2021
17:25

(جاری ہے)
صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے شرکاء سے اپنے خطاب میں کہا کہ پنجاب میں ما ں اور اور بچہ کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے بنیادی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے اپناعہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی تقریر میں ماں اور بچہ کی صحت بارے بات کی۔
وزیراعظم عمران خان نے ”2 بچے خوشحال گھرانہ“کی مشن سٹیٹمنٹ کے عملدرآمد پر زور دیا۔ پاکستان میں بڑھتی ہوئی آبادی پرقابو پانا انتہائی اہم ہوچکا ہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفہ ہونا چاہئے۔ اللہ پاک نے ماں کے دودھ میں بہت طاقت رکھی ہے۔ خاندانی منصوبہ بندی میں تعلیم یافتہ معاشرہ بنیادی کرداراداکرتا ہے۔ خاندانی منصوبہ بندی کیلئے اجتماعی سوچ پر کام کرناہوگا۔ صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ خاندانی منصوبہ بندی کیلئے تمام سٹیک ہولڈرزکی موجودگی خوش آئندہے۔پنجاب میں مربوط حکمت عملی کے باعث کوروناکے خلاف جنگ میں سرخروہوئے ہیں۔خاندانی منصوبہ بندی میں علماء کرام انتہائی اہم کرداراداکرسکتے ہیں۔ ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ ہمیں ماں کی صحت کویقینی بناناہوگا۔صحت مندماں ہی صحت مند معاشرہ کی بنیاد رکھ سکتی ہے۔ معاشرہ میں ماؤں کی صحت کی اہمیت بارے آگاہی مہم چلائی جائے گی۔ صوبائی وزیر صحت نے مزید کہا کہ انڈیا میں ایک ماں کے مرنے پر تاج محل اور سویڈن میں ماں کے مرنے پر مڈوائفری کالج بن رہا تھا۔ بطورقوم ہمیں خاندانی منصوبہ بندی پرکام کرنا ہوگا۔ خاندانی منصوبہ بندی کیلئے بھی مربوط حکمت عملی پر عملدرآمد کروایا جائے گا۔ ہمیں آبادی پر قابو پاکردنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہوناہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر بہت محنتی آفیسر ہیں۔ صوبائی وزیر صحت نے خسرہ وروبیلا سے بچاؤ کی قومی مہم کے دوران پنجاب کے 4 کروڑ 80 لاکھ بچوں کو ویکسینیٹ کرنے پر سیکرٹری صحت عمران سکندر بلوچ کو شاباش دی اور ورکشاپ کے انعقادپرمحکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیراور ورلڈ بنک کے افسران کی کاوش کو سراہا۔ سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرعمران سکندربلوچ نے کہاکہ ورکشاپ کے انعقادپر سٹیک ہولڈرزکی کاوش لائق تحسین ہے۔ پنجاب میں خاندانی منصوبہ بندی کیلئے مربوط حکمت عملی پر کام کریں گے۔
مزید اہم خبریں
-
جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطحی اجلاس کا ہر لمحہ قیمتی، اینالینا بیئربوک
-
سن کریم کا ضروری ادویات کی فہرست میں دوبارہ شمولیت کا خیرمقدم
-
چین پہلی دفعہ نت نئی ایجادات کرنے والے سرفہرست ممالک میں شامل
-
طالبان اور عالمی برادری میں تعاون افغان عوام کی خواہش، روزا اوتنبائیوا
-
پاکستان سیلاب: ہزار سے زیادہ ہلاکتیں، 25 لاکھ افراد بے گھر
-
طالبان سے لڑکیوں کی ثانوی و اعلیٰ تعلیم پر پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ
-
یورپ میں غیرملکی تربیت یافتہ طبی عملے میں 58 فیصد اضافہ، ڈبلیو ایچ او
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بڑا اسٹریٹجک دفاعی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا
-
کاشتکاروں کو پیسے نہیں ملتے، شوگر ملز مالکان مافیا بن گئے
-
پاکستان اور سعودی عرب میں دفاعی معاہدے کی وجہ قطر پر اسرائیل کا حملہ بنی ہے
-
سعودی ولی عہد اور وزیرِاعظم پاکستان کے درمیان اہم ملاقات، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیر اعظم کا دورہ سعودی عرب، سعودی فضائیہ نے خصوصی پروٹوکول دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.