محمد میاں سومرو کا این اے 146 پرہونے والی ووٹوں کی دوبارہ گنتی پر تشویش کا اظہار

ووٹوں کی دوبارہ گنتی غیر قانونی طریقے سے کی جارہی ہے عدالت کے احکامات پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلیے فارم 45 اور فارم 46 کو ٹیلی کیا جاناہی: وفاقی وزیر کی ہمشیرہ ملیحہ ملک کا دیگررہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس

منگل 14 دسمبر 2021 23:15

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2021ء) وفاقی وزیر محمد میاں سومرو نے این اے 146 پرہونے والی ووٹوں کی دوبارہ گنتی پر تشویش کا اظہار کردیاہے گذشتہ روز وفاقی وزیر محمد میاں سومرو کی ہمشیرہ ملیحہ ملک نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کلب سکھر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ این اے 196 جیکب آباد میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی غیر قانونی طریقے سے کی جارہی ہے عدالت کے احکامات پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلیے فارم 45 اور فارم 46 کو ٹیلی کیا جاناہے۔

لیکن بیلٹ پیپرزکھول کر غیرقانونی طریقے سے گنتی کی جارہی یے اس پر ہم نے متعلقہ آر او کے سامنے بھی احتجاج کیا ہے لیکن ان کا کہنا ہے کہ انہیں الیکشن ٹریبونل کے جج نے فون کرکے بیلٹ کا ؤنٹنگ کے لیے کہا گیا ہے آر او بیلٹ کاؤنٹنگ کے حوالے سے نہ ہمیں تحریری طورپر لیٹر دکھانے کو تیار ہیں اور نہ تحریری طور پر لکھ کر دے رہے۔

(جاری ہے)

ہیں البتہ نے آر او نے یہ تحریری طور پر لکھا ہے کہ دو پولنگ اسٹیشن کے ڈبوں میں این اے کے بجائے پی ایس کے ڈبے نکلے ہیں ان کا کہنا تھا کہ تمام۔

بیلٹ باکسز کی سیلیں ٹوٹی ہوئی ہیں اور ان کے اندر سے جو ووٹ نکلے۔ہیں وہ بھی فریش ووٹ ہیں اور ابھی تک صرف پندرہ بلیٹ باکس کی گنتی ہوئی ہیہماری ٹریبونل سے درخواست ہے کہ اپنے فیصلے کی وضاحت کرے کہ کس طرح گنتی کی جائے اعجاز جکھرانی دہمکیاں دے رہے ہیں ہمارے پاس ویڈیوز موجود ہیں مگر ہم ان کی دہمکیوں سے نہیں ڈرتے اگر ہمیں الیکشن ٹریبونل سے انصاف نہ ملا تو سپریم۔کورٹ جائیں گے پریس کانفرنس کے دوران ملیحہ ملک نے میڈیا کو ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے دوران لائے گئے بلیٹ باکس کی ویڈیوز بھی پیش کیں