کوئٹہ میں بم دھماکہ، جانی نقصان ہونے کی اطلاعات

صوبائی دارالحکومت کے علاقے قندھاری بازار میں موٹر سائیکل میں نصب بم پھٹنے سے متعدد افراد زخمی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 18 دسمبر 2021 18:53

کوئٹہ میں بم دھماکہ، جانی نقصان ہونے کی اطلاعات
کوئٹہ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 دسمبر2021ء) کوئٹہ میں بم دھماکہ، جانی نقصان ہونے کی اطلاعات۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کا مصروف علاقہ دھماکے سے گونج اٹھا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے علاقے قندھاری بازار میں موٹر سائیکل میں نصب بم پھٹنے سے دھماکہ ہوا۔ دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 5 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ دھماکے کے نتیجے میں آس پاس کی عمارتوں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ دھماکے کے بعد امدادی کاروائیاں شروع کر دی گئیں، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ جبکہ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔