خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات، 11ویلج کونسل کے مکمل نتائج موصول

جے یو آئی کے2،اے این پی کے 3 جبکہ 5آزاد میدوار ویلنج کونسل کی نشست کیلئے منتخب

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری اتوار 19 دسمبر 2021 22:10

خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات، 11ویلج کونسل کے مکمل نتائج موصول
پشاور(اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 19دسمبر 2021) خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات، 11ویلج کونسل کے مکمل نتائج موصول، جے یو آئی کے2،اے این پی کے 3 جبکہ 5آزاد میدوار ویلنج کونسل کی نشست کیلئے منتخب۔ خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات میں نجی ٹی وی چینل کو موصول ہونے والے 11ویلنج کونسل کے نتائج کے مطابق جے یو آئی کے 2 امیدوار ویلج کونسل کی نشست کیلئے منتخب ہو گئے ہیں۔

اسی طرح اے این پی کے 3 امیدوار ویلنج کونسل کی نشست کیلئے منتخب ہوئے ہیں۔ دوسری جانب 5 آزاد امیدوار بھی ویلنج کونسل کی نشست کیلئے منتخب کر لیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری، متعدد پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج سامنے آ گئے۔ غیرحتمی غیر سرکاری نتئاج کے مطابق میئرپشاور کیلیےپی ٹی آئی کےرضوان بنگش388ووٹ لےکر ‏آگے ہیں جب کہ باجوڑ تحصیل نواگئی پرجماعت اسلامی کےلطیف جان397ووٹ لے کر آگے ہیں۔

(جاری ہے)

ٹانک گلشن کالونی میں پی ٹی آئی کےمحمدرمضان183ووٹ لےکر آگے ہیں۔ میئر مردان کی نشست ‏پر اےاین پی کے حمایت اللہ73ووٹ لےکر آگے اور میئرکوہاٹ کی نشست پر آازاد امیدوار شفیع ‏جان 27ووٹ لے کرآگے ہیں۔ ہری پور4 پولنگ اسٹیشن پر آزادامیدوار خیام اسلام386 ووٹ لےکرآگے اور چارسدہ تحصیل اے این ‏پی کے تیمور خٹک240 ووٹ لےکرآگے ہیں۔کوہاٹ:میئرکی نشست پر 7پولنگ اسٹیشن کاغیرسرکاری نتیجہ، پی ٹی آئی کےسلمان شنواری ‏‏1148ووٹ لیکر آگے، آزاد امیدوار شفیع جان386ووٹ لیکرپیچھےپشاور:میئرکی نشست پر 8پولنگ اسٹیشن کاغیرسرکاری غیرحتمی نتیجہ، پی ٹی آئی امیدوار ‏محمدرضوان 1025ووٹ لے کر آگے، جےیوآئی ف کے امیدوار زبیر علی 686ووٹ لے کرپیچھےہری پور:تحصیل ہری پور چیئرمین نشست پر3پولنگ اسٹیشن کاغیرسرکاری نتیجہ، آزادامیدوار سمیع ‏اللہ521ووٹ لیکر آگے، پی ٹی آئی کے اختر نواز221 ووٹ لےکر پیچھے۔

ہنگو:تحصیل ہنگو چیئرمین کی نشست پر 9پولنگ اسٹیشن کاغیرسرکاری نتیجہ، آزاد امیدوار عامر غنی ‏‏1117ووٹ لیکر آگے، جےیوآئی ف امیدوار محمد قاسم970ووٹ لیکرپیچھے-