
پنجاب حکومت نے53 فیصد آبادی کو مکمل ویکسینیٹ کرنے کا ہدف حاصل کرلیا
پنجاب کی 8 کروڑ60 لاکھ آبادی کو ویکسین لگائی جاچکی، دوسرے مرحلے میں70 فیصد آبادی کو ویکسنیٹ کرنا ہدف ہے، ویکسی نیشن سے مثبت کیسز کی شرح0.3 فیصد رہ گی ہے۔ وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد
ثنااللہ ناگرہ
جمعرات 23 دسمبر 2021
22:06

(جاری ہے)
الحمرا ہال میں ریچ ایوری ڈورویکسی نیشن مہم کے دوسرے مرحلے کے سلسلہ میں عینک والا کورونا جن شوکاخصوصی اہتمام کیاگیا۔
سپیشل ایجوکیشن کے تعلیمی اداروں کے خصوصی بچوں نے اس موقع پر کورونا سے متعلق آگاہی سکٹس پیش کئے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے سیکرٹری صحت عمران سکندر بلوچ، سپیشل سیکرٹری صالحہ سعید اورڈائریکٹرسپیشل ایجوکیشن پرویزبٹ کو یادگاری شیلڈزبھی دیں۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے حاضرین سے اپنے خطاب میں کہاکہ عینک والاکوروناجن کے تمام کرداروں نے شانداراندازمیں عوام میں ویکسی نیشن بارے آگاہی پھیلانے کی بہترین کوشش کی ہے۔عینک والا کوروناجن کے کرداروں نے شاندارشوپیش کرکے حاضرین کے دل جیت لئے۔عینک والا کوروناجن کے خصوصی شوکے دوران ویکسی نیشن کی اہمیت پر زوردیاگیا۔ صوبائی وزیرصحت نے کہاکہ اللہ پاک کے کرم اور محکمہ صحت کی کاشوں کی بدولت پنجاب کی 53فیصدآبادی کو مکمل ویکسینیٹ کرچکے ہیں۔پنجاب میں کوروناکے مثبت کیسزکی شرح0.3فیصدرہ گی ہے۔پنجاب کی 8کروڑ60لاکھ آبادی کو کوروناسے بچاؤ کی ویکسین لگاچکے ہیں۔ریچ ایوری ڈورویکسی نیشن مہم کے دوسرے مرحلے کے دوران پنجاب کی 70 فیصد آبادی کو ویکسنیٹ کرنے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔پنجاب کی آبادی کو ویکسینیٹ کرکے کوروناسے مکمل محفوظ بنائیں گے۔ صوبائی وزیر صحت نے عوام میں ویکسی نیشن کی اہمیت اجاگرکرنے کیلئے منفرداور شانداراندازسے آگاہی پھیلانے پر سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرعمران سکندربلوچ اوران کی ٹیم کو شاباش و مبارکباد دی۔ بعدازاں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے میڈیاکے نمائندگان سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پنجاب میں 8اسٹیٹ آف دی آرٹ مدراینڈ چائلڈ ہسپتال بنائے جارہے ہیں۔وزیراعظم عمرا ن خان یکم جنوری سے پنجاب کے تمام 3کروڑخاندانوں کو نیاپاکستان قومی صحت کارڈتقسیم کرنے جارہے ہیں۔پنجاب میں نیاپاکستان قومی صحت کارڈ کیلئے زیادہ سے زیادہ سرکاری ونجی ہسپتالوں کو منتخب کیاجارہاہے۔گنگارام ہسپتال لاہورمیں 650 بستروں پر مشتمل مدراینڈ چائلڈبلاک بنایاجارہاہے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ نوازشریف نے ابھی تک اپنی میڈیکل رپورٹس نہیں بھیجی ہیں۔نوازشریف ولائت نہیں بلکہ اپنے ملک میں آکرلیڈری کریں۔نوازشریف اپنے آپ کو لیڈرسمجھتے ہیں تو وطن واپس آئیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پراگ سے بوڈاپیسٹ: ووٹرز کے بڑے تحفظات ہجرت اور یوکرینی جنگ
-
سردیوں کی غیر معمولی لہر کیلئے تیار ہو جائیں
-
سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں بڑی کارروائیوں میں 13 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا
-
سونے کی قیمت کو پَر لگ گئے، نئی قیمت 4 لاکھ 10 ہزار روپے سے بھی اوپر چلی گئی
-
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں وفد کی وفاقی وزیراحسن اقبال سے ملاقات
-
مصنوعی ذہانت کیلئے جامع عالمی فریم ورک کی تشکیل ناگزیر ہوگئی، انوشہ رحمان
-
ایم کیو ایم کے وفد کی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے ملاقات،پی آئی ڈی سی ایل کے تحت کراچی میں کام شروع کروانے کی یقین دہانی
-
رانا تنویرحسین نے زرعی تبدیلی کے لیے اشتراکی زراعت کو کلیدی قرار دیا
-
"ووٹ کو عزت دو" نعرہ آج بدل کر "بوٹ کو عزت دو" ہو چکا
-
جعلی حکومت نے رات کی تاریکی میں ایک بار پھر عوام پر پٹرول بم گرا دیا
-
انصاف کے شعبے میں ڈیجیٹل تبدیلی کے فروغ اور سپریم کورٹ میں ای -آ فس کے باقاعدہ آ غاز کیلئے لاء اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان اور نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
-
جیل میں ہونے کے باوجود ایکس اکاؤنٹ کیسے فعال ہی عمران خان کو سوالنامہ دے دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.