آزاد جموں و کشمیر بار کونسل کے وائس چیئرمین فیاض حیدر نوابی ایڈووکیٹ نے بار کونسل کا ہنگامی اجلاس

ئی کورٹ میں فی الفور آئین میں دیئے گئے طریقہ کار کے مطابق ججز تعینات کیے جائیں،بار کونسل کامطالبہ

جمعرات 6 جنوری 2022 23:18

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2022ء) آزاد جموں و کشمیر بار کونسل کے وائس چیئرمین فیاض حیدر نوابی ایڈووکیٹ نے بار کونسل کا ہنگامی اجلاس جو 8جنوری2022 کو طلب کیا تھا بوجہ خرابی موسم اور راستوں کی بندش کی بناء پر ملتوی کرتے ہوئے اب وہ اجلاس 11جنوری 2022 بروز منگل بوقت1بجے دن بمقام ڈی پاپائے ہوٹل بلیو ایریا اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے۔

اجلاس میں ہائیکورٹ میں ججز کی عدم تقرری کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

فیاض حیدر نوابی ایڈووکیٹ وائس چیئرمین بار کونسل نے اپنے اخباری بیان میں کہا کہ آزاد کشمیر کے اندر عدلیہ بحران پیدا ہو چکا ہے۔ججز کی عدم تعیناتی کی وجہ سے لوگوں کو انصاف کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے۔بار کونسل پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ ہائی کورٹ میں فی الفور آئین میں دیئے گئے طریقہ کار کے مطابق ججز تعینات کیے جائیں۔

بار کونسل آئین و قانون کی بالادستی کو یقینی بنائے گی اور بار کونسل عدالت العالیہ میں ججز کی تعیناتی میں مزید تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کرے گی۔یہ بات آزاد جموں و کشمیر بار کونسل سیکرٹریٹ سے جاری ہونے والی پریس ریلیز میں بتائی گئی ہے۔