Live Updates

ایم این اے رائے مرتضی اقبال اور صوبائی وزیر پیر سید صمصام علی شاہ بخاری تحریک انصاف پنجاب سینٹرل ایڈوائزی کمیٹی کے ممبربن گئے

جمعہ 7 جنوری 2022 23:41

چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جنوری2022ء) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف، وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے چیچہ وطنی کے حلقہ این اے 149 سے ممبر قومی اسمبلی رائے مرتضی اقبال ایڈووکیٹ اور صوبائی وزیر پیر سید صمصام علی شاہ بخاری کو تحریک انصاف پنجاب سینٹرل ایڈوائزی کمیٹی کا ممبر بنا دیا،جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے پنجاب بھر سے 17 سینٹرل ایڈوائزری کمیٹی کے ممبر بنائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ممبر قومی اسمبلی رائے مرتضی اقبال ایڈووکیٹ نے رائے ہاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں وزیر اعظم عمران خان کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے اہم ذمہ داری سونپی اور میں انشااللہ ان کے اعتماد پر پورا اتروں گا، پارٹی کی بہتری کو مد نظر رکھتے ہوئے وہ سب اقدامات کروں گا جس سے پاکستان تحریک انصاف مزید مضبوط ہو۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات