کوٹلی ،سی آئی اے سٹاف کا سماج دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈاون ،بدنام زمانہ دو منشیات فروش گرفتار، مقدمات درج

پیر 10 جنوری 2022 17:21

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2022ء) سی آئی اے سٹاف کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاون ،رواں ہفتہ کے دوران تیسری بڑی کارروائی، بدنام زمانہ دو منشیات فروش گرفتار ،ملزمان سے تلاشی کے دوران 3کلو 600گرام چرس اعلی کوالٹی برآمد کر کے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ریجن میرپور چوہدری سجاد ایس پی کوٹلی مرزا شوکت حیات کی ہدایت پر انچارج سی آئی اے سٹاف کوٹلی الیاس جنجوعہ نے ہمراہ ایس آئی عقیل عباس،تفتیشی افسران قاضی یاسین ،سعیدعزیز، سردار کاشف،ریئس،رفاقت چوہدری معہ نفری پہلی کاروائی کے دوران ملزم صفدر ولد بختیار ساکن مہمند ایجنسی سے دو کلو چرس جبکہ دوسری کاروائی میں بہادر سید ساکن مہمند ایجنسی سے 1600گرام چرس برآمد کر کے دونوں کے خلاف خلاف منشیات ایکٹ 9cکے تحت مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات متوقع ہیں۔

متعلقہ عنوان :