پاکستان کو انتہائی مطلوب دہشتگردمحمد خراسانی افغانستان میں مارا گیا

دہشتگرد محمد خراسانی کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا ترجمان تھا، ذرائع

پیر 10 جنوری 2022 23:51

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جنوری2022ء) کالعدام تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان اور پاکستان کو انتہائی مطلوب دہشتگرد محمد خراسانی افغانستان کے صوبے ننگرہار میں مارا گیا،محمد خراسانی پاکستان کے عوام اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھا ۔۔ذرائع کے مطابق دہشتگرد محمد خراسانی کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا ترجمان تھا جس کا اصل نام خالد بلتی تھا۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ دہشتگرد محمد خراسانی میران شاہ میں دہشت گردی کا مرکز چلا رہا تھا تاہم آپریشن ضربِ عضب کی کامیابی کے بعد محمد خراسانی افغانستان بھاگ گیا اور محمد خراسانی شاہد اللہ شاہد کے بعد کالعدم ٹی ٹی پی کا ترجمان بنا۔ خراسانی نے حال ہی میں پاکستان کے اندر کاروائیوں کا اشارہ دیا تھا اور پاکستان کے خلاف سربراہ کالعدم ٹی ٹی پی مفتی نور ولی محسود سے ملکر پاکستان کے خلاف پلاننگ کر رہا تھا