برٹش کونسل کے ایریا ڈائریکٹر مائیکل ہالگیٹ اور برٹش کونسل کی ہائر ایجوکیشن ہیڈسارہ پرویز نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کا دورہ کیا

بدھ 12 جنوری 2022 17:43

برٹش کونسل کے ایریا ڈائریکٹر مائیکل ہالگیٹ اور برٹش کونسل کی ہائر ایجوکیشن ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جنوری2022ء) برٹش کونسل کے ایریا ڈائریکٹر مائیکل ہالگیٹ اور برٹش کونسل کی ہائر ایجوکیشن ہیڈسارہ پرویز نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کا دورہ کیا جس میں انہوں نے وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار احمد خاں اور سکاٹ لینڈ پاکستان سکالرشپ سے مستفید ہونے والے زرعی یونیورسٹی میں زیر تعلیم تیس طلباء سے ملاقات کی۔

اس موقع پر ڈائریکٹر فنانشل اسسٹنس ڈاکٹرمحمد احسن خاں اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر وقار اکبرو دیگر بھی موجود تھے۔اجلاس میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ برٹش کونسل کے تحت فیکلٹی کی استعداد کار بڑھانے کے لئے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں جس میں زرعی یونیورسٹی کے اساتذہ کو بھر پور انداز میں حصہ لینا چاہیے تاکہ فیکلٹی ڈویلپمنٹ سے تعلیمی و تحقیقی امورکی انجام دہی مزید احسن انداز میں ممکن بنائی جا سکے۔

(جاری ہے)

سکاٹ لینڈ پاکستان سکالر شپ حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کوآگاہ گیا ہے کہ وہ سکاٹ لینڈ پاکستان ایلومنائی سکیم میں اپنی رجسٹریشن کروائیں تاکہ مستقبل میں تعلیم و تحقیق کے میدان میں ہونے والی پیش رفت اورمزید سکالر شپس کے متعلق آگاہی فراہم کی جا سکے۔اس موقع پر ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی فیکلٹی کی استعداد کار کو بڑھانے کے لیے ہمیشہ سے پر عزم رہی ہے برٹش کونسل کے تحت جاری پروگرام میں زرعی یونیورسٹی کی فیکلٹی کوبھر پور انداز سے حصہ لینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی برٹش گورنمنٹ کے تشکیل کردہ فیمن کمیشن کی سفارشات پر 1906میں قائم کی گئی تھی جو کہ برصغیر کی پہلی زرعی دانشگاہ ہونے کی حیثیت سے فوڈ سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :