پاکستان ہارٹی ایکسپو 29جنوری سے شروع ہوگی

جمعرات 13 جنوری 2022 17:24

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 جنوری 2022ء) مقامی زرعی اجناس کی بین الاقوامی منڈیوں میں مقبولیت کے لیے محکمہ زراعت پنجاب کے زیر اہتمام2روزہ  ”پاکستان ہارٹی ایکسپو “29جنوری سے شروع ہوگی ۔زرعی ترجمان نے اے پی پی کو بتایاکہ محکمہ زراعت پنجاب قبل ازیں تین ہارٹی ایکسپو منعقد کر چکا ہے جن کے خاطر خواہ نتائج برآمد ہوئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ رواں برس پاکستان ہارٹی ایکسپو میں روس،تاجکستان،ازبکستان، بیلا روس ،قزاخستان،سعودی عرب ،دبئی،قطر،بحرین،سری لنکا،انڈونیشیا، ملائیشیا اورترکی سے ماہرین،ایکسپوٹرز اور دیگر سٹیک ہولڈرز شریک ہوں گے۔زرعی ترجمان نے کہاکہ اس نمائش کے ذریعے5 ملین ڈالر کے مفاہمتی معاہدے متوقع ہیں ۔ہارٹی ایکسپو 30جنوری تک جاری رہے گی ۔