کھادوں کی قیمتوں کو اعتدال پرلایا جائے ، رکن قومی اسمبلی رائو محمد اجمل خان

جمعہ 14 جنوری 2022 14:27

اسلام آباد۔(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 14 جنوری 2022ء) :مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی رائو محمد اجمل خان نے مطالبہ کیا ہے کہ کھادوں کی قیمتوں کو اعتدال پرلایا  جائے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر انہوں نے کہا کہ 2018ء میں ڈی اے پی کی فی بوری کی قیمت 2450 روپے تھی مگر اب کھاد بنانے والے کارخانوں نے اس کی قیمت بہت بڑھا دی ہے۔ اس طرح دیگر کھادوں کی قیمتوں میں بھی  اضافہ ہوگیا ہے۔ لوگوں کو یوریا کھاد کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس صورتحال کا نوٹس نہ لیا گیاتو ملک میں اجناس کی قلت پیدا ہوگی۔