وزیر اعلی سندھ کے سینٹرل جیل سپرنٹینڈنٹ کو معطل کرنا صرف اپنی ڈوبتی کشتی کو سہارا دینا ہے،خرم شیر زمان

جمعہ 14 جنوری 2022 20:35

وزیر اعلی سندھ کے سینٹرل جیل سپرنٹینڈنٹ کو معطل کرنا صرف اپنی ڈوبتی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعلی سندھ کے سینٹرل جیل سپرنٹینڈنٹ کو معطل کرنا صرف اپنی ڈوبتی کشتی کو سہارا دینا ہے۔ خرم شیر زمان نے کہا کہ نالائق اعلی کی سرپرستی میں سزا یافتہ قیدیوں کو عیاشیاں فراہم کی گئیں۔بیحس پیپلز پارٹی کو لگتا ہے کہ انصاف پر صرف امیروں کا حق ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سندھ میں غریب قیدیوں کا جیلوں میں کوئی پرسانِ حال نہیں۔مراد علی شاہ نے ناکامیوں اور نالائقیوں کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔سینٹرل جیل انتظامیہ کیساتھ وزیر اعلی سندھ بھی شریک جرم ہیں۔مراد علی شاہ جیل سپرنٹینڈنٹ کو معطل کرکے صرف اپنی کرسی بچارہے ہیں، خرم شیر زمان نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ وزارت داخلہ کے منصب کو سنبھالنے کے اہل نہیں۔مراد علی شاہ استعفیٰ دیں گھر جائیں۔