
مشکل معاشی حالات اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے ملک کی بھرپور مدد
رواں مالی سال کے 6 ماہ کے دوران ترسیلات زر کا حجم تقریباً 16 ارب ڈالرز کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گیا
محمد علی
جمعہ 14 جنوری 2022
21:17

Workers’ remittances rose to $2.5 billion in Dec 21; up by 2.5% compared to Nov21 and 3.4% compared to Dec 20. Cumulatively, remittances have risen to $ 15.8 billion during first half of FY22, up by 11.3% over the same period last year. https://t.co/7XBd4uNES4 pic.twitter.com/PDmtvHA772
— SBP (@StateBank_Pak) January 14, 2022
مرکزی بینک کے اعداد و شمار کے مطابق دسمبر 2021 کے ترسیلات نومبر 2021 کے مقابلے میں تقریباً 3فیصد زائد رہیں۔ بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں موصول ہونے والی ترسیلات 15 ارب 80 کروڑ ڈالر رہیں۔
(جاری ہے)
یعنی رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے ترسیلات زر گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی کے مقابلے میں 11 فیصد زائد ریکارڈ کی گئی ہیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 6 ماہ میں سب سے زیادہ سعودی عرب سے ترسیلات موصول ہوئیں۔ سعودی عرب میں مقیم محنت کش پاکستانیوں نے 6 ماہ کے دوران 4 ارب ڈالرز کی رقوم وطن بھیجیں۔ اس کے بعد جولائی تا دسمبر 2021 کے عرصے کے دوران عرب امارات سے 3 ارب ڈالرز اور برطانیہ سے 2 ارب 14 کروڑ ڈالرز موصول ہوئے۔ یہاں واضح رہے کہ وفاقی حکومت رواں مالی سال کے اختتام پر ریکارڈ 32 ارب ڈالرز سے زائد ترسیلات کی توقع ظاہر کر رہی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق سال 2021 کے دوران پاکستان کو بیرون ممالک سے 31 ارب ڈالرز سے زائد کی ترسیلات موصول ہوئیں۔مزید اہم خبریں
-
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں انسانی حقوق اہم، وولکر ترک
-
سوڈان خانہ جنگی: ہمسایہ ممالک میں پناہ لینے والوں کو فاقہ کشی کا سامنا
-
تنہائی دنیا میں ہر گھنٹے 100 افراد کی موت کا سبب، عالمی ادارہ صحت
-
حکومت نے رات کی تاریکی میں عوام پر پٹرول بم گرا دیا
-
عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں مکمل
-
ابراہم اکارڈز سے متعلق دباؤ آیا تو اپنے مفادات دیکھیں گے
-
بانی پی ٹی آئی کو جیل سے تحریک نہیں چلانے دیں گے
-
ٹیکس شارٹ فال ہوشربا 1400 ارب روپے سے تجاوز کر گیا
-
اگراندرونی مسائل حل ہو جائیں تو پاکستان نمایاں طور پر ترقی کر سکتا ہے
-
ایران سے افغان مہاجرین کی وسیع بے دخلی پر ادارہ مہاجرت کو تشویش
-
کے پی بجٹ کی منظوری پر پارٹی میں اختلافات ہیں ان کو ختم کریں گے
-
ملک میں شیطانیت کا مرکز جاتی امراء ہے جس کے شیاطین سر سے لیکر پاؤں تک اس لوٹ مار میں ڈوبے ہوئے ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.