
حریم شاہ کی بھاری رقم کے ساتھ ویڈیو کا معاملہ، حکومت کا بھی ردِعمل آ گیا
منی لانڈرنگ پر مذاق نہیں بنتا، حریم شاہ کے معاملے پر ایف آئی اے نے نوٹس لیا ہے اور انکوائری شروع کر دی ہے۔وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کا بیان
مقدس فاروق اعوان
ہفتہ 15 جنوری 2022
12:13

(جاری ہے)
حریم شاہ نے کہا کہ انہیں میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا کہ ان کے خلاف ایف آئی اے نے تفتیش شروع کردی ،ان سے نہ تو وفاقی تحقیقاتی ادارے نے رابطہ کیا، نہ ہی انہیں سمن ملا اور کسی نے فون کرکے انہیں تحقیق سے متعلق بتایا۔
حریم شاہ نے برطانیہ میں موجود پاکستانی صحافی کو بتایا کہ وہ تفتیش کیلئے ایف آئی اے سے مکمل تعاون کریں گی اور یہ کہ انہیں تفتیش سے ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں، انہوں نے کوئی غلط کام ہی نہیں کیا۔حریم شاہ نے کہا کہ انہوں نے غیر ملکی کرنسی کے ساتھ مذاق میں ویڈیو بنائی تھی، انہوں نے نہ تو کوئی منی لانڈرنگ کی اور نہ ہی انہوں نے کبھی ایسا کوئی غیر قانونی کام کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ تاثر بھی غلط ہے کہ وہ پاکستان چھوڑ کر برطانیہ منتقل ہوئی ہیں، ٹک ٹاکر نے واضح کیا کہ انہوں نے پاکستان نہیں چھوڑا۔ان کے ساتھ ویڈیو میں موجود شخص نے اپنا نام دانیال ملک بتایا اور دعویٰ کیا کہ حریم شاہ نے ان کے پیسوں کے ساتھ ہی ویڈیو بنائی تھی۔ دانیال ملک نے بتایا کہ وہ ماضی میں پاکستان تحریک انصاف کیساتھ منسلک رہے ہیں اور 2018 کے عام انتخابات میں گجرات کے این اے 68 کے حلقے سے سیٹ دینے پر ان سے ساڑھے تین کروڑ روپے مانگے گئے تھے۔دانیال ملک نے دعویٰ کیا کہ وہ عمران خان سے بھی مل چکے ہیں اور وہ گجرات کے واحد صادق و امین شخص ہیں، جن سے پی ٹی آئی والوں نے ٹکٹ کے لیے ساڑھے تین کروڑ روپے مانگے تھے۔
مزید اہم خبریں
-
فیلڈ مارشل توسیع نہیں لے رہے، تسلسل کو توسیع کا نام نہیں دے سکتے ‘ فیصل واوڈا
-
دیت قتل کی رقم 98 لاکھ 28 ہزار 670 روپے مقرر، نوٹیفکیشن جاری
-
ٹرین حادثات کا نوٹس، بریک پاورہر ٹرین، کوچ کیلئے لازمی قرار
-
اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور میں زلزلے کے جھٹکے
-
پاکستان اور ایران کا زرعی تجارت کو دو سال میں 3 ارب ڈالر تک پہنچانے پر اتفاق
-
موسلا دھار بارشیں اور سیلابی صورتحال؛ خیبرپختونخواہ کے تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا اعلان
-
ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
-
جو ماضی میں فوج کو بدنام کرتے رہے وہ بھی رگڑے جائیں گے
-
امریکا نے ایک بار پھر بھارت سے روسی تیل کی خریداری فوری روکنے کا مطالبہ کردیا
-
حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرے گی، آپ کو انتظار نہیں کرنا پڑےگا
-
دولت کے لالچ میں قدرت کے انتقام کو دعوت دو گے تو پھر آسمان پھٹ پڑتا ہے
-
مولانا کے بیان کی تائید کرتا ہوں کہ خیبرپختونخواہ کے سرکاری فنڈ کا 10 فیصد مسلح گروہوں کو جاتا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.