
موسلا دھار بارشیں اور سیلابی صورتحال؛ خیبرپختونخواہ کے تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا اعلان
اعلیٰ تعلیمی ادارے 19 سے 25 اگست تک بند رہیں گے، محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبرپختونخواہ نے اعلامیہ جاری کردیا
ساجد علی
منگل 19 اگست 2025
11:03

(جاری ہے)
بتایا گیا ہے کہ مری میں بھی 2 روز کے لیے تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کردیا گیا، پی ڈی ایم اے پنجاب کی ہدایات کے پیشِ نظر مری انتظامیہ نے آئندہ 2 روز کے لیے تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کیا، ڈپٹی کمشنر مری کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا کیوں کہ مری میں شدید بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، آج بھی مری میں صبح سے اب تک تقریباً 74 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
علاوہ ازیں سٹی ٹریفک پولیس نے مری جانے والے سیاحوں کیلئے ٹریفک ایڈوائزری بھی جاری کی ہے، سی ٹی او مری وسیم اختر نے سیاحوں کے لیے سفری ایڈوائزری جاری کی جس میں کہا گیا ہے کہ حالیہ بارشوں کے پیش نظر سیاح پہاڑی علاقوں کے سفر سے اجتناب کریں، مری میں بارش کے دوران گاڑی کی رفتار کم رکھیں، دوران ڈرائیونگ جلد بازی اور ڈبل لائن بنانے سے اجتناب کریں، دو طرفہ ٹریفک چلنے کی وجہ سے غلط اوور ٹیکنگ سے گریز کریں، دوران سفر سیاح اپنی گاڑی کو مناسب اور محفوظ جگہ پر پارک کریں، مری میں لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات موجود ہیں لہذا غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ ترجمان ٹریفک پولیس مری نے کہا کہ چیف ٹریفک آفیسر مری وسیم اختر اور ڈی ایس پی ٹریفک مری خود فیلڈ میں موجود ہیں، چیف ٹریفک آفیسر مری وسیم اختر نے کہا کہ شدید بارش اور ممکنہ دھند کی صورت میں فوگ لائٹ اور ڈبل اشاروں کا استعمال کریں، سیاحوں کی سہولت کے لئے اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے، شدید دھند اور دوران بارش شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں، سیاحوں سے گزارش ہے مختص شدہ جگہ پر اپنی گاڑی پارک کریں، غلط پارکنگ سے اجتناب کریں، لینڈ سلائیڈنگ ہونے کی صورت میں ڈائیورشن پوائنٹس پر موجود ٹریفک سٹاف سے تعاون کریں، سیاح کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ٹریفک کنٹرول نمبر 0519269200 پر کال کریں۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ آئندہ 2 روز کے دوران راولپنڈی، مری، جہلم، چکوال اور اٹک میں مزید بارشوں کی پیشگوئی ہے، ممکنہ طوفانی بارشوں اور کلاؤڈ برسٹنگ کے خدشے کے پیش نظر شہریوں کے تحفظ کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
فیلڈ مارشل توسیع نہیں لے رہے، تسلسل کو توسیع کا نام نہیں دے سکتے ‘ فیصل واوڈا
-
دیت قتل کی رقم 98 لاکھ 28 ہزار 670 روپے مقرر، نوٹیفکیشن جاری
-
ٹرین حادثات کا نوٹس، بریک پاورہر ٹرین، کوچ کیلئے لازمی قرار
-
اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور میں زلزلے کے جھٹکے
-
پاکستان اور ایران کا زرعی تجارت کو دو سال میں 3 ارب ڈالر تک پہنچانے پر اتفاق
-
موسلا دھار بارشیں اور سیلابی صورتحال؛ خیبرپختونخواہ کے تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا اعلان
-
ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
-
جو ماضی میں فوج کو بدنام کرتے رہے وہ بھی رگڑے جائیں گے
-
امریکا نے ایک بار پھر بھارت سے روسی تیل کی خریداری فوری روکنے کا مطالبہ کردیا
-
حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرے گی، آپ کو انتظار نہیں کرنا پڑےگا
-
دولت کے لالچ میں قدرت کے انتقام کو دعوت دو گے تو پھر آسمان پھٹ پڑتا ہے
-
مولانا کے بیان کی تائید کرتا ہوں کہ خیبرپختونخواہ کے سرکاری فنڈ کا 10 فیصد مسلح گروہوں کو جاتا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.