Live Updates

حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرے گی، آپ کو انتظار نہیں کرنا پڑےگا

پنجاب میں اب جاپان جیسی ترقی دکھائی دے گی، ترقی کا یہ سفر اب انشاء اللہ چلتا رہےگا، اوورسیز کا جلسہ دیکھ کرایسے لگ رہا ہے جیسے لاہورمیں جلسہ ہے، معیشت کی بہتری میں اووسیزکا بہت بڑا ہاتھ ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کا خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 18 اگست 2025 22:33

حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرے گی، آپ کو انتظار نہیں کرنا ..
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 18 اگست 2025ء ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے جاپان کے شہر یاکو ہاما میں اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے خلاف جنگ جیتنے پر سب کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔پنجاب میں اب جاپان جیسی ترقی دکھائی دے گی۔ترقی کا یہ سفر اب انشاء اللہ چلتا رہے گا۔اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کریں گے،انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔

بہت عرصے بعد وطن سے دور رہنے والوں کو اچھی خبر ملی۔پاکستان سے اچھی اچھی خبریں آرہی ہیں۔اوورسیز کا جلسہ دیکھ کرایسا لگ رہا ہے جیسے لاہورمیں جلسہ کررہی ہوں۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ماضی میں دوست ممالک پاکستان سے ناراض ہورہے تھے۔اللہ تعالی کے فضل و کرم سے معیشت درس سمت میں گامزن ہوچکی ہے۔

(جاری ہے)

معیشت کی بہتری میں اووسیز پاکستانیوں کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔

اووسیز پاکستانی خون پسینے سے کمایا پیسا وطن بھیجتے ہیں،یہ پیسہ ترقی پر خرچ ہونا چاہے۔جب بیرون ملک مقیم پاکستانی پیسہ بھیجے تو ان کے بچوں کو اچھی تعلیم اور اچھا ماحول ملنا چاہیے۔ترسیلات زر میں اضافہ حکومت کی پالیسیوں پر عوام کا اعتماد ہے۔مہنگائی کی شرح چند ماہ میں 38سے3/4 فیصد پر آگئی۔جاپان کی ترقی،صفائی اورانفرسٹرکچر دیکھ پاکستانی میں بھی ایسی ترقی، صفائی اورانفرسٹرکچر چاہتے ہیں۔

پنجاب کے انفرسٹرکچر کو بہتر بنارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نااہل لوگوں کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ اوردہشت گردی دوبارہ شروع ہوگئی تھی۔نوازشریف اورشہبازشریف نے برسوں کی محنت سے بہترین سڑکیں بنائی۔نااہل لوگوں کی وجہ سے سڑکوں میں گڑھے بن گئے۔پنجاب کو جاپان کے انفرسٹرکچر کے لیول پر لانا چاہتے ہیں۔پہلے غریب کو ہسپتال میں دوائی نہیں ملتی تھی اب 90فیصد دوائیاں مفت ملتی ہیں۔

چند ماہ میں 6/7ہزار بچوں کی ہارٹ سرجری ہوچکی ہیں۔پنجاب میں کینسر،بلڈ ڈیزیز،بون میرو ٹرانسپلانٹ اوردیگر ہسپتال بنائیں گے۔کلینک آن وہیل اورفیلڈ ہسپتال کے ذریعے گھر گھر جا کر علاج کی سہولت دے رہے ہیں۔مہنگائی اورقبضے کے خاتمے کے لئے پیرا فورس بنا دی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب کے بعد سدھرا پنجاب بن رہا ہے۔جاپان جیسے ممالک میں لوگ اطمینا ن سے سڑکوں پر پھرتے ہیں۔

پنجاب میں کچھ عرصہ قبل قتل اوردیگرجرائم ہوتے تھے،سی سی ڈی کی وجہ سے 70فیصد جرائم نیچے آرہاہے۔7ماہ میں 70ہزار لوگوں کو گھر بنانے کیلئے قرضے مل چکے ہیں،سینکڑوں گھر روزانہ بن رہے ہیں۔دسمبر تک ایک لاکھ گھر اورپانچ سال میں 5لاکھ گھر بنائیں گے۔اپنی چھت اپنا گھر نوازشریف کے دل کے قریب ہے۔نواز شریف صاحب کہتے ہیں اللہ کیلئے اورمخلوق کے لئے نیت کو خالص کروں۔

گوجرانوالہ اورفیصل آباد میں نئی میٹروبس کا پراجیکٹ جلد مکمل ہوجائے گا۔15کروڑ آبادی والے پنجاب میں دنیا کا سب سے بڑا ستھرا پنجاب شروع کردیاگیا۔گلے محلے میں جا کر درواز ے پر دستک دے کر کوڑا کٹھا کیا جاتا ہے۔ستھرا پنجاب پروگرام کو یاکو ہاما کے ویسٹ مینجمنٹ سسٹم سے منسلک کرنا چاہتے ہیں۔لوگ اب آکر کہتے ہیں اتنا صاف پنجاب پہلے کبھی نہیں دیکھا۔

انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ڈیڑھ لاکھ لوگوں کو روزگار ملا،25ارب کی مشینری منگائی گئی۔ماحول کی بہتری کیلئے انوائرمنٹ فورس کام کررہی ہیں،ایئر کوالٹی کو مسلسل مانیٹر کر کے بہتر بنا نا چاہتے ہیں تاکہ لوگ بیمار نہ ہو۔پنجاب میں چاروں صوبوں سے لوگ علاج کیلئے آتے ہیں۔مجھے بتائیں کہ پچھلے سے چار سال میں کوئی ایک بھی ہسپتال یا سڑک بنائی ہو۔

سڑکیں بنانے سے قوم نہیں بنتی تو کیاگالیاں دینے سے قوم بنتی ہیں۔لاہور میں ساؤتھ ایشیا کاسب سے بڑا کینسرہسپتال بنا رہے ہیں۔تیزی سے کینسر ہسپتال بنتا دیکھ کر لوگ کہتے ہیں کیا یہ جن بناتے ہیں۔سابق وزیر اعظم 12بجے دفتر آکر 3بجے گھر چلے جاتے تھے،شہباز شریف صبح ساتھ بجے سے لیکر رات 12 بجے گھر جاتے تھے۔ماضی میں ملک کو آئی ایم ایف کے حوالے کردیا۔

نوازشریف،شہبازشریف اورمریم نواز دن رات عوام کے لئے محنت کررہے ہیں۔عوام کی حالت میں بہتری لانے کیلئے ہرروزنئی چیزیں سیکھنے کی کوشش کررہی ہوں۔انہوں نے کہا کہ ایک سال میں پنجاب کی 20ہزار کلو میٹر سڑکیں مکمل کردی گئی ہیں،اب پنجاب میں کوئی سڑک ٹوٹی نہیں ملے گی۔کہیں گندگی کا ڈھیر دیکھ لوں تو فورافون کرتی ہوں۔لاہور میں ایشیاء کی سب سے بہترین الیکٹرک ٹرام چلا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دسمبر تک پنجاب کے ہر شہر کے لئے 1100نئی بسیں لارہے ہیں،صرف 20روپے کرایہ ہوگا۔طلبہ کیلئے پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ہونہار سکالر شپ لارہے ہیں۔جن کے والدین افورڈ نہیں کرسکتے ان کی تعلیم خرچہ حکومت پنجاب اٹھائے گی۔اپنے بچوں کو اے آئی اورربوٹکس بھی پڑھائیں گے، طلبہ کو ایک لاکھ لیپ ٹاپ دے رہے ہیں۔بے گھر لوگ کرائے کی بجائے قسط دے کر گھر کے مالک بن رہے ہیں۔

پنجاب میں بلا سود قرض دے کر ڈیڑھ لاکھ نئے کاروبار شروع ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پینے کا صاف پانی پورے پاکستان کامسئلہ ہے،پنجاب میں ایک سال کے اندر صاف پانی مہیا کریں گے۔پرتپاک استقبال پر اوورسیز پاکستانیوں کی کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔ نوازشریف نے جاپان میں مقیم بھائیوں کو سلام بھیجا ہے۔جاپان کے شہر یاکو ہاما میں شاندار استقبال میں حیران ہوں۔لوگ ورکنگ ڈے پر تقریب میں آگئے۔
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات