ضلع کوٹلی میں قائم دارالفلاح میں بیوہ خواتین کو وظائف کی تقسیم کے سلسلہ میں تقریب کا انعقاد

ہفتہ 15 جنوری 2022 22:09

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2022ء) محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام ضلع کوٹلی میں قائم دارالفلاح میں بیوہ خواتین کو وظائف کی تقسیم کے سلسلہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب مہتمم دارالفلاح محمد نذیر کی جانب سے منعقد کی گئی تقریب میں ڈپٹی کمشنر امجد علی مغل، سوشل ویلفیئر آفیسر سید سفیر حسین نقوی، انفارمیشن آفیسر شوکت علی ملک، صدر این جی او ز کورڈینیشن کونسل مبارک بسمل سمیت دیگر متعلقین نے شرکت کی ادارہ کی جانب سے فی بیوہ 3000ہزار ماہوار اور فی بچہ(بیوہ)1000ہزار روپے ماہوار کے حساب سے کل تقریبا 33500روپے کے وظائف تقسیم کئے گئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہتمم درالفلاح نے بتایا کہسیکرٹری آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سوشل ویلفیئر جاوید ایوب اور ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عبدالواحد خان کی نگرانی میں ادارہ جانفشانی سے اپنی خدمات سرانجام دے رہا ہے اداراہ میں بیوہ خواتین کو سلائی کڑہائی کی تربیت کے علاوہ ان کی مالی مدد کے لیے وظائف بھی دئیے ہیں اور معاشرے کے مستحق افراد کے لیے ادارہ ہمہ وقت پیش پیش ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر امجد علی مغل نے ادارہ کی خدمات اور کارکردگی کو سراہا شرکاء تقریب نے بھی ادارہ کی خدمات اور کارکردگی کو سراہا اور مستقبل میں ادارہ کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا۔

متعلقہ عنوان :