آئی جی اسلام آباد کا شہریوں کے مسائل کو فوری اور میرٹ پر حل کیلئے سنٹرل پولیس آفس میں کھلی کچہری کے کے انعقاد کا سلسلہ جاری

کھلی کچہری کا انعقاد کرنے کا مقصدکمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دینا اور شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرنا ہے،محمد احسن یونس

پیر 17 جنوری 2022 21:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2022ء) آئی جی اسلام آباد کا شہریوں کے مسائل کو فوری اور میرٹ پر حل کے لئے سنٹرل پولیس آفس میں کھلی کچہری کے کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے ،جبکہ محمد احسن یونس نے کہا ہے کہ کھلی کچہری کا انعقاد کرنے کا مقصدکمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دینا اور شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرنا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سوموار کے روز کھلی کچہری میں شہریوں نے اپنے مسائل پیش کئے، آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے شہریوں اور پولیس ملازمین کے مسائل سنے اور متعلقہ افسران کو بروقت ازالے کے لئے بذریعہ ٹیلی فون احکامات جاری کئے انہوں نے افسران کو مارک شدہ درخواستوں پر دیئے گئے ٹائم فریم میں قانونی کاروائی کرکے رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کیے، انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ذمہ داری ہے ان کی عزت نفس کا پورا خیال رکھیں، ان کے تمام تر مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں، کھلی کچہری میں آنیوالے شہری قابلِ عزت ہیں،افسران شہریوں کو سنتے ہوئے انتہائی مثبت رویہ اپنائیں، شہریوں اور پولیس کے درمیان دوستانہ ماحول برقرار رکھنے کے لئے انہیں عزت دی جائی.انھوں نے زونل افسران کو ہدایات جاری کیں کہ قبضہ مافیا کے خلاف فوری اور سخت ایکشن لیا جائے، اسلام آباد پولیس کسی شخص کی جائیداد پر ناجائز قبضہ کی ہرگزاجازت نہیں دے گی آئی جی نے تمام ایس ایچ اوز کو 3 بجے سہ پہر سے شام5 بجے تک تھانے میں موجود رہنے اور عوامی شکایات سننے کی بھی ہدایات جاری کیں، انھوں نے مزید کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد کرنے کا مقصدکمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دینا اور شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :