
وزیراعلیٰ عثمان بزدارسے چیئرمین نیشنل کمیشن اقلیتی امور چیلا رام کویلانی کی قیادت میں وفد کی ملاقات
چیئرمین نیشنل کمیشن اقلیتی امور کی اقلیتوںکے حقوق کے تحفظ اور فلاح وبہبود کیلئے وزیراعلیٰ کی قیادت میں پنجاب حکومت کے اقدامات کی تعریف
پیر 17 جنوری 2022 22:48

(جاری ہے)
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر کہا کہ مینارٹی ڈویلپمنٹ فنڈکے لئے 1ارب روپے رکھے گئے ہیں ۔میٹرک سے پی ایچ ڈی کی تعلیم کیلئے اقلیتی طلبا و طالبات کو سکالر شپ دیئے جارہے ہیں ۔اقلیتی برادری کی فلاح وبہبود کیلئے رواں مالی سال 2ارب 50کروڑ روپے خرچ O کئے جا رہے ہیں۔
انہوںنے کہا کہ اقلیتی طلبا و طالبات کیلئے سرکاری یونیورسٹیوں میں 2فیصد کوٹہ مقر ر کیا ہے۔2فیصد کوٹہ سے اقلیتی طلبہ پربہترین کالجوں او ریونیورسٹیوں میں اعلیٰ تعلیم کے دروازے کھل گئے ہیں۔پنجاب میں ساڑھے تین برس کے دوران اقلیتی برادریوں کی فلاح وبہبود پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ اقلیتی برادریوں کیلئے ملازمتوں میںپانچ فیصد کوٹے پر عملدرآمد کرایا جائے گا۔انہوںنے کہا کہ پنجاب کے 40 محکموں میں مینارٹی سیل قائم اور فوکل پرسن مقرر کر دیئے ہیں۔144 تحصیلوں، 36 اضلاع اور 9 ڈویژن میں بھی مینارٹی سیل قائم اور فوکل پرسن تعینات ہوچکے ہیں۔اقلیتوں سے متعلقہ ایشوز کو مینارٹی سیل اور فوکل پرسن حل کریں گے۔پاکستان کا آئین اقلیتوں کے بنیادی حقوق کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ نئے پاکستان میں اقلیتوں کو برابر کے حقوق حاصل ہیں۔ پنجاب میں پہلی انٹرفیتھ پالیسی مرتب کرلی گئی ہے ۔ نیشنل کمیشن برائے اقلیتی امورکے ساتھ اقلیتی برادریوں کی فلاح وبہبود کیلئے بہترین کوآرڈینیشن کے ساتھ آگے مزید اقدامات کیے جائیںگے۔صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی اموراعجاز عالم،چیف سیکرٹری،سیکرٹری انسانی حقوق و اقلیتی اموراورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ۔نیشنل کمیشن برائے اقلیتی امور کے وفد میں چیئرمین رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا عبدالخبیرآزاد،سکھ،ہندو،مسیحی اوردیگراقلیتوں کے نمائندے شامل تھے۔مزید اہم خبریں
-
اسرائیلی فضائی حملوں میں کم ازکم ستائیس فلسطینی ہلاک
-
ان 90 دنوں میں ہم اپنے عروج کو پہنچ کر آر یا پار کریں گے، علی امین گنڈاپور
-
اسرائیل کے حملے میں ایرانی صدر کے زخمی ہونے کا انکشاف
-
’یہ وہی ہے نہ جو گزشتہ روز بکواس کر رہا تھا؟‘ حکومت پر تنقید کرنیوالے شہری کی مبینہ گرفتاری پر حنا پرویز بٹ کا ردعمل
-
کون سا ماضی؟
-
’’جہاں اور بھی ہیں - بییونڈ دی بلیو‘‘، پاکستان کی پہلی سائنس فکشن ٹیلی فلم
-
دنیا کا آلودہ ترین بھارتی شہر کون ہے اور ایسا کیوں ہے؟
-
محققین نے یورالک لوگوں سے متعلق قدیم معمہ حل کرلیا
-
علی امین گنڈاپور نے عمران خان کی رہائی کیلئے 90 دن کا الٹی میٹم دے دیا
-
اداکارہ حمیرا اصغر کے بعد کراچی سے ایک اور خاتون کی پرانی مسخ شدہ لاش مل گئی
-
ملک میں مہنگائی بڑھ رہی ہے اور47 فیصد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے جا چکے ہیں
-
پی ٹی آئی تحریک کا آغاز لاہور سے ہوگا، بڑی تعداد میں قیادت لاہور میں پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.