
شدید برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہونے والا ہے، 3 دن کیلئے مری اور گلیات جانے سے گریز کی ایڈوائزری جاری
مغربی اور بالائی علاقوں میں موسم بتدریج خراب رہنے کا امکان، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور شمالی بلوچستان میں برفباری اور بارش کی پیش گوئی
محمد علی
پیر 17 جنوری 2022
20:17

احتیاط کریں!
— National Highways & Motorway Police (NHMP) (@NHMPofficial) January 16, 2022
18 تا 20 جنوری تک ملک میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع! pic.twitter.com/svy6tTHAoe
جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ منگل 18 جنوری سے مری میں برفباری جبکہ ملک کے دیگر کئی علاقوں میں بارش کی توقع ہے۔ جاری ایڈوائزری کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ 18 جنوری سے ملک کے مغربی اور بالائی علاقوں میں موسم بتدریج خراب رہنے کا امکان ہے اور یہ صورتحال 20 جنوری تک برقرار رہ سکتی ہے۔
(جاری ہے)
اس دوران ہلکی، درمیانی اور شدید درجے کی بارش اور برفباری سے مری میں سڑکوں کی بندش کا خدشہ ہو سکتا ہے۔
اس صورتحال میں موٹروے پولیس نے سیاحوں کو تلقین کی ہے کہ منگل سے جمعرات تک مری اور گلیات جانے سے گریزکریں۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور شمالی بلوچستان میں بھی برفباری اور بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مری میں برفباری کا امکان ہے مگر یہ حالیہ برفباری جیسی نہیں ہوگی۔ یہاں واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پنجاب حکومت نے مری میں سیاحوں کے داخلے پر عائد پابندی مشروط طور پر ختم کر دی گئی تھی۔ حکومت نے مری میں 8 ہزار سے زائد گاڑیوں کے داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان سیلاب: ہزار سے زیادہ ہلاکتیں، 25 لاکھ افراد بے گھر
-
طالبان سے لڑکیوں کی ثانوی و اعلیٰ تعلیم پر پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ
-
یورپ میں غیرملکی تربیت یافتہ طبی عملے میں 58 فیصد اضافہ، ڈبلیو ایچ او
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بڑا اسٹریٹجک دفاعی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا
-
کاشتکاروں کو پیسے نہیں ملتے، شوگر ملز مالکان مافیا بن گئے
-
پاکستان اور سعودی عرب میں دفاعی معاہدے کی وجہ قطر پر اسرائیل کا حملہ بنی ہے
-
سعودی ولی عہد اور وزیرِاعظم پاکستان کے درمیان اہم ملاقات، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیر اعظم کا دورہ سعودی عرب، سعودی فضائیہ نے خصوصی پروٹوک دیا
-
معاشی بہتری کے حکومتی دعووں کی قلعی کھل گئی
-
3 سالوں میں تقریباً 30 لاکھ پاکستانی ملک کو خیرباد کہہ گئے
-
وزیرصحت پنجاب کا سروائیکل ویکسین کیخلاف سوشل میڈیا مہم چلانے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
پیپلزپارٹی کی 17سالہ حکمرانی کے باعث اہل کراچی بدترین حالات اور اذیت کا شکار ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.