ّپیپلز پارٹی کا لانگ مارچ مہنگائی،منی بجٹ،غلط معاشی پالیسیوں کیخلاف ہے : محمد اشرف بھٹی

حکومت اور پاکستان اب ایک ساتھ نہیں چل سکتے ساڑھے تین سال میں اس حکومت میں کوئی ایسی قانون سازی نہیں ہوئی جس سے ملک و قوم کو کوئی فائدہ ہو ا ہو اگر کوئی قانون سازی ہوئی بھی ہے تو وہ آئی ایم ایف کے کہنے پر ہوئی: سینئر نائب صدر پیپلز پارٹی لاہور

منگل 18 جنوری 2022 23:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2022ء) پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا لانگ مارچ مہنگائی،منی بجٹ،غلط معاشی پالیسیوں کیخلاف ہے حکومت اور پاکستان اب ایک ساتھ نہیں چل سکتے ساڑھے تین سال میں اس حکومت میں کوئی ایسی قانون سازی نہیں ہوئی جس سے ملک و قوم کو کوئی فائدہ ہو ا ہو اگر کوئی قانون سازی ہوئی بھی ہے تو وہ آئی ایم ایف کے کہنے پر ہوئی جس سے ملکی سلامتی سمیت عوام کو نقصان پہنچا ۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ وزیر اعظم نے اعلان کیا تھا کہ آئی ایم ایف ورلڈ بینک سے قرضہ نہیں لوں گا خود کشی کر لوں گا لیکن آج ہماراوزیر اعظم بین الا قوامی بھکاری بن گیا ہے اللہ تعالیٰ نے ہمیں پانچ دریا،زرعی زمین دی ہمارے پاؤں کے نیچے معدنیات اور سونا موجود ہے لیکن پاکستان عالمی سطح پر امداد لینے کے لیے کشکول اٹھائے پھر رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا پی ٹی آئی حکومت نے معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا حکمران کہتے تھے کہ ہمارے پاس دو سو معاشی ماہرین ہیں وہ کہاں ہیں اسد عمر کو معیشت کا سقراط کہتے تھے معلوم ہوا کہ وہ جس کمپنی میں لگا اسی کا بیڑہ غرق کیالیکن پی ٹی آئی حکومت نے اسے وزیر خزانہ بنایا وہاں سے ناکامی ہوئی تو حفیظ شیخ کو وزیر خزانہ بنایا اور آج شوکت ترین کو زیر خزانہ بنایا ہے یہ پرانے پرزے ہیں جن کو نئی مشین میں لگانے کی ناکام کوششیں ہو رہی ہیںیہی وجہ ہے کہ ملک آگے کی طرف سفر کرنے کی بجائے تیس سال پیچھے چلا گیا ہے اور مسلسل ریورس گیر پر ہی