عوام سے اپیل ہے وہ حفاظتی تدابیر پر سوفیصد عملدرآمد یقینی بنائیں‘مولانا امتیاز احمد صدیقی

منگل 18 جنوری 2022 23:53

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2022ء) صدر جمعیت علماء وسیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل و چئیرمین علماء ومشائخ کونسل آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر مولانا امتیاز احمد صدیقی نے کہا ہے آزادکشمیر میں اومی کرون کے کیسز تیزی سے سامنے آنے کے بعد عوام سے بھرپور اپیل کی ہے کہ وہ حفاظتی تدابیر پر سوفیصد عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام عوام کو آگاہ کریں۔انھوں نے آزادکشمیر کے عوام سے کرونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام الناس کرونا ایس اوپیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ کرونا وائرس کا یہ ویرینٹ بہت تیزی سے پھیلتا ہے اس لیے عوام سے اپیل ہے کہ ایک بار ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بناتے ہوئے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور اس مہلک وبا سے اپنے آپ کو اور اپنے پیاروں کو محفوظ رکھیں۔

(جاری ہے)

عوام اس مہلک وبا سے بچنے کے لیے این سی او سی کی ہدایات کے مطابق احتیاطی تدابیر اختیار کریں، ویکسین لگوائیں،ماسک پہنیں اور فاصلہ رکھیں۔انھوں نے مزید کہا کہ محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عوام مکمل عملدرآمد کرے جن لوگوں کی ویکسینیشن نہیں کروائی وہ اپنی ویکسینیشن مکمل کروانے کے بعد بوسٹر ڈوز لگوائیں تاکہ اومی کرون وائرس سے بچا جا سکے۔صرف احتیاط اور احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کر کے ہی اس وائرس سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :