آرمی پبلک سکول لیپہ میں بیسک کمپیوٹر انفارمیشن کورس اور انگلش لینگویج کورس کا اجراء ‘ 2 بیجز کورس مکمل کر چکے‘ تیسرے بیج کی کلاسزجاری

منگل 18 جنوری 2022 23:55

وادی لیپہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2022ء) پاک فوج کی جانب سے وادی لیپہ کے گورنمنٹ کالج ، سرکاری سکولز، پرائیویٹ سکولز کے طلباء و طالبات کے علاوہ نوجوانوںکے لیے آرمی پبلک اسکول میں بیسک کمپیوٹر انفارمیشن کورس اور انگلش لینگویج کورس کا اجراء کیا جس کے 2بیجر کورس مکمل کیے جا چکے ہیں اب تیسرا بیچ کی کلاسز ہورہی ہیں پاک فوج کی جانب سے یہ کورس فری کرایا جا رہا ہے اس کے علاوہ آرمی پبلک سکول میں 13 طلبہ و طالبات پاک فوج کے تعاون سے فری تعلیم حاصل کر رہے ہیں مزید طلباء و طالبات کا پراسس شروع ہے جو پاک فوج کے تعاون سے فری تعلیم حاصل کر سکیں گے تفصیلات کے مطابق پاک فوج نے عصر حاضر کے جدید تقاضوں اور عوام علاقہ کے شدید رجحان کو دیکھتے ہوئے آرمی پبلک سکول لیپہ میں بیسک کمپیوٹر انفارمیشن کورس اور انگلش لینگویج کورس کا اجراء کیا، جس کے 2 بیجز کورس مکمل کر کے جا چکے ہیں، اب تیسرے بیج کی کلاسز ہو رہی ہیں جس میں اسٹوڈنٹس کو فری تعلیم دی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

کورس میں وادء لیپہ کے دیگر سرکاری و نیم سرکاری تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات حصہ لے رہے ہیں۔ کورس میں شامل تمام اسٹوڈنٹس کو بریک ٹائم پر پاک آرمی کی طرف سے ٹی بریک بھی دی جا رہی ہے۔کورس کے شاندار انعقاد پر کورس میں شامل طلباء کے والدین نے پاک فوج اور بالخصوص چیئرمین آرمی پبلک سکول لیپہ مقامی یونٹ کے کمانڈنگ آفیسر، ڈپٹی چیئرمین آرمی پبلک سکول لیپہ، لیپہ بریگیڈ اور آرمی پبلک سکول لیپہ کی ایڈمنسٹریشن کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا کہ دور افتادہ علاقہ میں فری کمپیوٹر کورس اور فری انگلش لینگویج کورس کے انعقاد کو ممکن بنایا۔

والدین نے کہا کہ پاک فوج جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ نظریاتی سرحدوں پر بھی پہرا دئیے ہوئے ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وادء لیپہ میں لوگوں کی صحت کی سہولیات ہوں، فری میڈیکل کیمپس یا تعلیمی ترقی پاک فوج قدم قدم پر اپنی قوم کی خدمت کر رہی ہے۔پاک فوج کے زیر اہتمام آرمی پبلک سکول لیپہ میں اس وقت 13 طلبا و طالبات فری ایجوکیشن حاصل کر رہے ہیں، اور ان کو تمام سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔ مزید 3 نادار اور مستحق اسٹوڈنٹس کی فری ایجوکیشن اور دیگر لوازمات کے لیے بھی پاک فوج کی جانب سے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :