عوام کے مسائل کا حل تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیح ہے‘ظفر اقبال ملک

منگل 18 جنوری 2022 23:55

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2022ء) عوام کے مسائل کا حل تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیح ہے، صحت، تعلیم، آبادی پر کنٹرول سمیت دیگر تمام مسائل کے حل کے لئے حکومت آزاد کشمیر ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار آزاد کشمیر کے وزیر ہائیر ایجوکیشن ظفر اقبال ملک ضلعی آفیسران کو عوامی مسائل کے فوری حل کے حوالے سے ضروری ہدایات دیتے ہوئے کیا وزیر ہائیر ایجوکیشن نے مختلف دفاتر میں آنے والے افراد کے مسائل سنے اور ان کے جلد حل کے لئے یقین دہانی بھی کروائی اور متعلقہ آفیسران کو ضروری ہدایات بھی جاری کی۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل کا فوری حل حکومت آزاد کشمیر کی ترجیحات میں شامل ہے ہم عوام کے بنیادی مسائل کا حل چاہتے ہیں تعلیم یافتی نوجوانوں کو میرٹ پر با عزت روز گار کی فراہمی یقینی بنائیں گئے انہوں نے کہا کہ عوام خوشحال ہو گی تو ہی خطہ خوشحال ہو گا اور آگے بڑھے گا۔