Live Updates

بڑے شہروں کے لیے خصوصی ترقیاتی پیکجز پر کام کو تیز کیا جائے،وزیر اعظم

بڑے شہروں میں مختلف ترقیاتی سکیموں کی تکمیل کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو ترجیحی بنیادوں پر دور کیا جائے، عمران خان کااجلاس سے خطاب

بدھ 19 جنوری 2022 18:15

بڑے شہروں کے لیے خصوصی ترقیاتی پیکجز پر کام کو تیز کیا جائے،وزیر اعظم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2022ء) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بڑے شہروں کے لیے خصوصی ترقیاتی پیکجز پر کام کو تیز کیا جائے،بڑے شہروں میں مختلف ترقیاتی سکیموں کی تکمیل کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو ترجیحی بنیادوں پر دور کیا جائے۔ بدھ کو وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت بڑے شہروں کے منصوبے پر اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء اسد عمر، فواد چوہدری،ڈاکٹر شہباز گل سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی ،اجلاس میں نیا پاکستان ہائوسنگ اتھارٹی کے چیئرمین و ماہرین بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں 10 بڑے شہروں کے لیے خصوصی ترقیاتی پیکجز، تعمیراتی پلان اور سہولتیں بڑھانے پر غور کیا گیا ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ ہم بڑے شہروں کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں، بڑے شہرقومی معیشت کی ترقی کے حقیقی انجن ہیں، دیہی سے شہری علاقوں کی نقل مکانی کی وجہ سے شہروں کو متعدد چیلنجز کا سامنا ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ بڑے شہروں میں رہائش، ملازمت کے مواقع اور شہری سہولیات کی کمی ہے۔وزیراعظم نے کہاکہ بڑے شہروں کے لیے خصوصی ترقیاتی پیکجز پر کام کو تیز کیا جائے۔وزیراعظم نے کہاکہ بڑے شہروں میں مختلف ترقیاتی سکیموں کی تکمیل کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو ترجیحی بنیادوں پر دور کیا جائے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات