ڈسٹرکٹ اسپتال عبدالباری پتافی کی کاوشوں سے گمبٹ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز( گمس) کے حوالے

جمعرات 20 جنوری 2022 00:24

میرپورماتھیلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2022ء) میرپور ماتھیلو کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوراٹر کا اسپتال انتظامی طور پر سندھ کے صوبائی وزیر سردار عبدالباری پتافی کی کاوشوں سے گمبٹ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز( گمس) کے حوالے ، تفصیلات کے مطابق میرپور ماتھیلو ،ڈہرکی کے حلقہ سے پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر پہلی مرتبہ رکن سندھ اسمبلی منتخب ہونے والے صوبائی وزیر سردار عبد الباری پتافی کی کوششوں سے گمبٹ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ( گمس) کے حوالے کرنے کی متعلق ایک تقریب ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میرپور ماتھیلو ہوئی جس میں ڈائریکٹر گمس اسپتال ڈاکٹر رحیم بخش بھٹی، کمشنر سکھر ڈویژن شفیق مھیسر،ڈپٹی کمشنر گھوٹکی محمد عثمان عبداللہ ،ایس ایس پی گھوٹکی ،چیف گیسٹ طور شرکت کی ، اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرکا نے کہا کہ میرپور ماتھیلو اسپتال ںکو گمس کے حوالے کرنا اچھا اقدام ہے ، جس سے ضلع گھوٹکی اور اس سے ملحقہ پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کی عوام کو بہت فائدہ ہوگا، سردار عبدالباری پتافی کی کوششوں سے ممکن ہوا ہے ،اس موقع ڈائریکٹر گمس ڈاکٹر رحیم بخش بھٹی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہوگی کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میرپور ماتھیلو جو کہ ریفر سینٹر بنا ہوا تھا اس کو تبدیل کر کے ایک بہترین ادارہ بنایا جائے گا اور ہر قسم کی کمی کو پورا کیا جائے گا اور عوام کو علاج معالجے کی بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ عوام کو کسی طرح مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ، واضح رہے کہ چند روز قبل سیکریٹری صحت سندھ کی جانب سے ایسے احکامات جاری کئے گئے تھے اور آج باقاعدہ طور پر میرپور ماتھیلو ڈی ایچ کیو اسپتال کو گمس انتظامیہ کے حوالے کیا گیا ہے، دوسری جانب مختلف سیاسی ،سماجی تنظیموں کی جانب سے سردار عبد الباری پتافی کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کو سراہا گیا ہے