این ایس او سی کے فیصلوں کے بعد محکمہ داخلہ سندھ نے کورونا ایس او پیز کے حوالے سے نیا حکم نامہ جاری کر دیا

کراچی اور حیدر آباد میں انڈور تقریبات پر 15 فروری تک پابندی عائد ہوگی ۔آئوٹ ڈور تقریبات میں 3 سو افراد کی شرکت کی اجازت ہوگی،نئی پابندیوں کا اطلااق 24 جنوری سے ہوگا

بدھ 19 جنوری 2022 21:45

این ایس او سی کے فیصلوں کے بعد محکمہ داخلہ سندھ نے کورونا ایس او پیز ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2022ء) این ایس او سی کے فیصلوں کے بعد محکمہ داخلہ سندھ نے کورونا ایس او پیز کے حوالے سے نیا حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ نئی پابندیوں کا اطلااق 24 جنوری سے ہوگا۔ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری حکم نامہ کے مطابق کراچی اور حیدر آباد میں انڈور تقریبات پر 15 فروری تک پابندی عائد ہوگی ۔آئوٹ ڈور تقریبات میں 3 سو افراد کی شرکت کی اجازت ہوگی۔

بارہ سال سے کم بچوں کو نصف فیصد اسکولوں میں بلایا جائے۔کراچی اور حیدرآباد میں 12 سال سے کم عمر بچے متبادل دنوں میں اسکول جائیں گے حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد میں 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کی حاضری سو فیصد رکھنے کی اجازت ہے۔کراچی اور حیدرآباد میں گنجائش کے 50 فیصد سے زائد افراد پارک میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔

(جاری ہے)

آئوٹ ڈور تقریبات میں 5 سو افراد شرکت کر سکیں گے۔

تقریبات میں شرکت والوں کا ویکسینیٹڈ ہونا لازمی قرار دے دیا گیا۔تقریبات میں کھانے ڈبوں میں پیش کرنے کو فروغ دیا جائے آئوٹ ڈور ڈائن ان کی سہولت بھی صرف ویکسینیٹڈ افراد کے لیئے ہوگی۔سندھ کے دیگر شہروں میں انڈور اور آئوٹ ڈور ڈائن ان کی اجازت برقرار ہے۔کراچی اور حیدر آباد میں انڈور جم میں 50 فیصد افراد کے آنے کی اجازت ہوگئی۔ ٹیک اوے، ڈرائیو تھرو اور ہوم ڈیلوری کی اجازت برقرار ہے۔کراچی اور حیدرآباد میں سینما گھر میں ویکسینیٹڈ 50 فیصد عوام کو آنے کی اجازت ہے۔مزارات میں 50 فیصد سے زائد افراد کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔مزارات جانے والے افراد کا ویکسینیٹڈ ہونا لازمی ہوگا۔

متعلقہ عنوان :