ثانیہ مرزا کو مستقبل میں بطور کمنٹیٹر سننا چاہتا ہوں، اظہر الدین

جمعرات 20 جنوری 2022 13:49

ثانیہ مرزا کو مستقبل میں بطور کمنٹیٹر سننا چاہتا ہوں، اظہر الدین
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2022ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر الدین نے کہا ہے کہ وہ ثانیہ مرزا کو مستقبل میں بطور کمنٹیٹر سننا چاہتے ہیں۔ ایک انٹرویومیں اظہر الدین نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ثانیہ مرزا کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’ انیہ مرزا، آپ کو شاندار ٹینس کیریئر کے لیے بہت مبارک ہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے لکھا کہ وہ مستقبل میں ثانیہ کو بطور ماہر کمنٹیٹر سننے کے منتظر ہیں۔خیال رہے کہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نیگزشتہ روز آسٹریلین اوپن ڈبلز کے پہلے رائونڈ میں شکست کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیاہے۔میلبرن میں میڈیا سے گفتگو میں ثانیہ مرزا نے کہا کہ 2022ء میرا آخری ٹینس سیزن ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کی کئی وجوہات ہیں تاہم سادہ سی بات یہ ہے میں نہیں کھیلوں گی۔بھارتی ٹینس اسٹار نے کہا کہ میری ریکوری طویل ہورہی ہے اب مجھے 3 سال کے بیٹے کا بھی سوچنا ہے، جس کے ساتھ زیادہ سفر کرکے اسے بھی خطرے میں نہیں ڈال سکتی۔