مظفرآباد کے اندر کرونا کے کیسز میں ایک مرتبہ پھر اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جو تشویشناک ہے،ڈپٹی کمشنر

اگر ہم سب نے مل کر احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد نہ کیا تو صورتحال مزید خطرناک ہو سکتی ہے،ندیم احمد جنجوعہ کا اجلاس سے خطاب

ہفتہ 22 جنوری 2022 22:31

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2022ء) ڈپٹی کمشنر ندیم احمد جنجوعہ کی زیر صدارت کرونا SOPsپر عملدرآمد کے حوالہ سے ہوٹل مالکان ، میرج ہال مالکان اور ٹرانسپورٹرزکا اجلاس ہفتہ کے روز منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایس ایس پی مظفرآباد سردار یاسین بیگ، اسسٹنٹ کمشنر عبدالقادر ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سعید اعوان اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں میرج ہال مالکان،ہوٹل مالکان اور ٹرانسپورٹرز نے حکوم کی جان سے جاری کردہ کروناSOP,sپر عملدرآمدکرنے کی یقین دھانی کروائی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوے ڈپٹی کمشنر مظفرآباد ندیم احمد جنجوعہ نے کہا کہ کرونا وائرس کی اس نی لہر پر قابو پانے کے لیے تمام ہوٹل مالکان، میرج ہال مالکان اور ٹرانسپوٹرز اپنی سماجی ذمہ داری کا احساس کرتے ہویپولیس اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں تاکہ اس کی پھیلائو کو روکا جا سکے۔

مظفرآباد کے اندر کرونا کے کیسز میں ایک مرتبہ پھر اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جو تشویشناک ہے۔ اگر ہم سب نے مل کر احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد نہ کیا تو صورتحال مزید خطرناک ہو سکتی ہے۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :