Live Updates

انارکلی دھماکے میں ایک آدمی کے پیچھے ہیں، وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید

پتا نہیں ابھی بی ایل اے نے انارکلی حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے یا نہیں، دہشتگرد کے قدموں کے چاپ کے پیچھے چل رہے ہیں، ابھی کچھ نہیں کہنا چاہتا ورنہ شام کو بھارتی میڈیا میرے پیچھے پڑ جائےگا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 22 جنوری 2022 20:46

انارکلی دھماکے میں ایک آدمی کے پیچھے ہیں، وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جنوری 2022ء) وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ انارکلی دھماکے میں ایک آدمی کے پیچھے ہیں، جوہرٹاؤن کے بعد انارکلی میں دہشت گردی کا واقعہ ہوا ہے، پتا نہیں ابھی بی ایل اے نے انارکلی حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے یا نہیں،دہشتگرد کے قدموں کے چاپ کے پیچھے چل رہے ہیں، ابھی کچھ نہیں کہنا چاہتا ورنہ شام کو بھارتی میڈیا میرے پیچھے پڑ جائےگا۔

انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی اور انٹیلی جنس اداروں نے ہزاروں جانوں کی قربانی دے کر دہشتگردوں کو شکست دی ہے، اب طالبان کی کامیابی کے بعد جس طرح طالبان کو کامیابی ہوئی کچھ رہے سہے گروپ اکا دوکا وارداتیں کررہے ہیں، اسلام آباد میں 2 دہشتگرد مارے گئے اور چھ ساتھیوں تک بھی ہم پہنچے ہیں، دہشتگردی کی لہر پچھلے تین مہینے میں 35 فیصد بڑھی ہے ، دہشتگردی ہمارے جذبے اور مورال کو شکست نہیں دے سکتی۔

(جاری ہے)

کہتا چلوں کہ ابھی پتا نہیں کہ بی این اے نے ابھی انارکلی واقعے کی ذمہ داری قبول کی ہے یانہیں،11فروری کو دونوں گروپ اکٹھے ہوئے بی این اے بنی ہے۔انشاء اللہ پاکستان آگے جائے گا ، ہم نے 80 ہزار جانوں کا نذرانہ دیا اور 150ارب ڈالر بھی دہشتگردی کی جنگ پر خرچ ہوئے۔ وزارت داخلہ نے تمام فورسز کو الرٹ جاری کیا ہے کہ جاگتے رہنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت اپوزیشن کی جڑوں میں بیٹھ گئی ہے، عمران خان 5سال پورے کریں گے کہیں نہیں جارہے ہیں،عمران خان کی خوش قسمتی ہے کہ اتنی نااہل اپوزیشن ملی، صدارتی نظام اور ایمرجنسی کا بڑا شور ہے لیکن ابھی تک کابینہ میں ایسی کوئی تجویز نہیں آئی۔

بنیادی طور پر کہنا چاہتا ہو ں پیپلزپارٹی نے ابھی ٹریکٹر ٹرالی ریلی نکالی ہے، وہ ایک ریڑہ ریڑھی کی ریلی تھی، اپوزیشن کو لانگ مارچ کے فیصلے پرغور کرنا چاہیے،اوآئی سی اجلاس میں سینکڑوں مہمان آرہے ہیں، وہ 23 مارچ کی پریڈ میں شرکت کریں گے،کورونا بھی ہے، ان کو چاہیے چار دن پہلے یا بعد میں کرلیں۔اپوزیشن اسلام آباد آکر لانگ مارچ کی خواہش پوری کرلے، اپوزیشن کو چاہیے لانگ مارچ 23 مارچ کی بجائے 24 مارچ کو کرلے، 23 مارچ کو اوآئی سی کانفرنس ہے،اوآئی سی اجلاس کے سلسلے میں 21 مارچ سے کچھ سڑکیں بند ہوسکتی ہیں، بلاول بھٹو نے بھی ایک تاریخ دے رکھی ہے ان کے ساتھ ملکر سب لانگ مارچ کرلیں،اگر اپوزیشن نے کوئی ایسی غلطی کی جس سے جمہوریت کا نقصان ہوا تو بات ان کے گلے پڑے گی۔

وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد پر اپوزیشن اپنا منہ دیکھے، فنانس بل میں ان کے 12 لوگ کم تھے عدم اعتماد کے وقت 25 کم ہوں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کی حکومت میں نیشنل پلان بن چکا ہے، داخلی خارجی سطح پر ایسے اداروں کو جنم دے دیا ہے جو تمام چیزوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں، طالبان نے گارنٹی دی کہ ان کی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہیں ہوگی، ٹی ٹی پی کی سخت شرائط کو قبول نہیں کیا جاسکتا، اگر وہ پاکستان کے آئین وقانون کے جھنڈے تلے آنا چاہتے ہیں تو دروازے کھلے ہیں، اگر وہ لڑیں گے تو ان سے لڑا جائے گا، آج ماحول ہمارے خلاف نہیں ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات