Live Updates

اپوزیشن نے بلیک میل کرنے کی کوشش کی‘ کوئی این آر او نہیں دوں گا ، وزیراعظم

مشرف نے دو بڑے خاندانوں کو این آر او دے کر بڑا ظلم کیا ‘ اپوزیشن نے ملک میں افرا تفری پھیلائی ہوئی ہے ، اپوزیشن سے مفاہمت نہیں ہوگی ۔ عوام سے ٹیلیفون لائن پر گفتگو

Sajid Ali ساجد علی اتوار 23 جنوری 2022 16:32

اپوزیشن نے بلیک میل کرنے کی کوشش کی‘ کوئی این آر او نہیں دوں گا ، وزیراعظم
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 23 جنوری 2022ء ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ یہ سمجھ رہے تھے کہ میں بھی انہیں مشرف کی طرح این آر او دے دوں گا ، میں نے اپوزیشن سے کوئی مفاہمت نہیں کرنی ، اپوزیشن نے ملک میں افرا تفری پھیلائی ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آپ کا وزیر اعظم آپ کے ساتھ پروگرام میں عوام کے ساتھ براہ راست گفتگو میں انہوں نے کہا کہ مشرف نے دو بڑے خاندانوں کو این آر او دے کر بڑا ظلم کیا ، ہمارا مقابلہ مافیاز سے ہے ، مافیا ملک میں افرا تفری پھیلا رہا ہے ، یہ مجھے بلیک میل کرنے کی کوشش کررہے تھے ، ان کے اور ان کے رشتے داروں کے علاج باہر ہوتے ہیں ، یہاں تو وہ لوگ بیٹھے ہیں جو ٹیسٹ کرانے کیلئے بھی لندن چلے جاتے ہیں ، میں نے اپوزیشن کو این آر او نہیں دینا ، ہمارے دور میں تو غربت میں کمی آئی ہے ، ماضی کے لیے ہوئے قرضوں کی قسطوں میں ہمارا آدھا پیسہ چلا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے کہا کہ مہنگائی مجھے کئی دفعہ راتوں کو جگاتی ہے ، پاکستان میں مہنگائی سے سب سے زیادہ متاثر تنخواہ دار طبقہ ہو رہا ہے تاہم مہنگائی دنیا بھر میں ہے ، 100سال میں دنیا بھر میں کورونا جیسی وباء آئی ، جس کی وجہ سے ہمارے سے امیر ترین ملک بھی مہنگائی کی لپیٹ میں ہیں ، کینیڈا کی 40 فیصد آبادی کو اپنے کھانے کی پڑی ہوئی ہے ، جرمنی میں بھی مہنگائی کی شرح 30 سال کی بلند ترین سطح پر ہے ، امریکہ اب تک 6 ہزار ارب ڈالر خرچ کر چکا ہے ، برطانیہ میں بھی مہنگائی تاریخی سطح پر ہے ، فرانس میں13 سال میں سب سے زیادہ مہنگائی ہوئی ، یورپ بھر میں 30 سال میں سب سے زیادہ مہنگائی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ہم ملک کو ایشین ٹائیگر یا لاہور کو پیرس نہیں بنانے جا رہے ، تحریک انصاف کا نظریہ اسلامی فلاحی ریاست ہے ، ایک خواب تھا کہ ہم ایک مثال پیدا کریں گے ، مخالفین نے کہا کہ یہ دین کے پیچھے چھپ رہا ہے ، مجھے سیاست میں آنے کی کوئی ضرورت نہیں تھی ، اصولاً مجھے یہ بات پارلیمنٹ میں بولنا چاہیے ، پارلیمنٹ میں مجھے بولنے نہیں دیتے ، میں بولنے لگتا ہوں تو پارلیمنٹ میں این آر او والے شور مچا دیتے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات