
پی ٹی آئی کے سابق مرکزی رہنما کا رکنیت ختم کرنےکیخلاف عدالت جانےکا اعلان
پارٹی سے غیر قانونی طور پر نکالا گیا، پی ٹی آئی کا کارکن اور ووٹر عمران خان کا اصل چہرا پہچان چکا ہے، احمد جواد
دانش احمد انصاری
اتوار 23 جنوری 2022
20:10

(جاری ہے)
خیال رہےکہ پی ٹی آئی کے سابق مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد نے گذشتہ دنوں تحریک انصاف کی پالیسیوں پر آواز اُٹھائی تھی اور وزیراعظم کے قریبی ساتھیوں کو ہدفِ تنقید بنایا، اس کے علاوہ انہوں نے پی ٹی آئی دور حکومت میں ارب پتی بننے والوں کے نام بھی سامنے لانےکا اعلان کیا تھا۔
گذشتہ روز تحریک انصاف نے اعلامیہ جاری کیا تھا جس کے مطابق سابق مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد کی پارٹی رکنیت قیادت کےخلاف بے بنیاد الزامات لگانے کی وجہ سے ختم کردی گئی ہے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ احمد جواد کو صفائی کا موقع دیتے ہوئے 12 اور 19 جنوری کو اظہار وجوہ کے نوٹسز جاری کیےگئے، احمد جواد نے اپنی صفائی پیش کرنےکے بجائے الزامات کی نئی فہرست قائمہ کمیٹی برائے نظم و احتساب کو بھجوادی۔اس سے قبل اپنے ایک بیان میں اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی دور میں کروڑ پتی اور ارب پتی بننے والے منسٹروں اور لیڈروں کی فہرست بنا رہے ہیں۔ایک بیان میں سانحہ مری پر اپنی پارٹی قیادت اور ساتھیوں پر تنقید کرتے ہوئےاحمد جوادکا کہنا تھا کہ درباری کاربن مونو آکسائیڈکی طرح ہوتے ہیں جو لیڈر کو گہری نیند اورپھر موت تک لے جاتے ہیں، بنی گالا سوتا رہا اور عوام سردی سے مرتے گئے۔ان کا کہنا تھا کہ خدا کا شکر ہےکہ تاریخ گواہ رہےگی کہ میں عمران خان کے درباریوں میں شامل نہیں ہوا۔ احمد جوادکا کہنا تھا کہ عمران خان کو درباریوں کی نہیں،جگانے والوں کی ضرورت ہے، پی ٹی آئی دور میں کروڑپتی اور ارب پتی بننے والے منسٹروں اور لیڈروں کی فہرست بنا رہا ہوں، ریاست مدینہ میں انصاف اور احتساب سب کا ہوگا، ترکی میں بھی کچھ شواہد ملے ہیں، تمام اوورسیز پاکستانیوں سے درخواست ہےکہ اس نیک عمل میں مدد کریں۔
مزید اہم خبریں
-
ہم امت کے ہر اُس قدم کو سراہیں گے، جس سے امت کا دفاع مضبوط ہوتا ہے
-
ملک میں اب ایسا نہیں چلے گا کہ عوامی رائے کیخلاف انتخابی نتائج آئیں گے
-
اسرائیل: فلسطینی علاقوں کا قبضہ چھوڑنے کی ڈیڈلائن کا آج آخری دن
-
باد مخالف کے باجود اقوام متحدہ بہتر دنیا کے قیام میں کوشاں
-
پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ کسی ملک کے خلاف نہیں
-
چمن میں ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب دھماکہ، 5 افراد جاں بحق
-
امریکی صدرکا بھارت کوایک اور تجارتی جھٹکا، ایرانی چابہاربندرگاہ پر دی گئی چھوٹ واپس لے لی
-
مفتی منیب کو قانون کی الف ب کا بھی نہیں پتہ
-
قطر پر اسرائیلی حملہ پاکستان ‘سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کا باعث بنا؟
-
چین کا علاقائی خود مختاری پر زور اور عالمی امن کے لیے انتباہ
-
نااہل قیادت کی وجہ سے پیدا ہونیوالا ہر بچہ 2 لاکھ 80 ہزار کا مقروض ہے
-
لاہور سے دبئی جانے والے مسافرسے اسلحہ اورگولیاں برآمد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.