Live Updates

نوازشریف کو باہر بھیجنے کا فیصلہ 100 فیصد عمران خان کا تھا، اسد عمر کی وضاحت

لیکن یہ فیصلہ کابینہ میں مشاورت کے بعدکیا گیا، میرے بیان کو غلط پیش کیا جا رہا ہے، وفاقی وزیر اسد عمر

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری اتوار 23 جنوری 2022 21:45

نوازشریف کو باہر بھیجنے کا فیصلہ 100 فیصد عمران خان کا تھا، اسد عمر کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 23 جنوری 2022) نوازشریف کو باہر بھیجنے کا فیصلہ 100 فیصد عمران خان کا تھا، لیکن یہ فیصلہ کابینہ میں مشاورت کے بعدکیا گیا، میرے بیان کو غلط پیش کیا جا رہا ہے، وفاقی وزیر اسد عمرکی وضاحت۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور وفاقی وزیر اسد عمرکا کہنا ہےکہ نواز شریف کے بیرون ملک جانے سے متعلق ان کے بیان کو غلط پیش کیا جا رہا ہے۔

ایک بیان میں اسدعمر نے وضاحت دیتے ہوئےکہا کہ نواز شریف کو ملک سے جانے دینے کا فیصلہ کابینہ میں مشاورت کے بعدکیا گیا،کسی بیرونی طاقت نے نواز شریف کو جانے دینےکا فیصلہ مسلط نہیں کیا۔اسد عمرکا کہنا ہےکہ نواز شریف کے بیرون ملک جانے سے متعلق میرے بیان کو غلط پیش کیا جا رہا ہے، وزیراعظم عمران خان فیصلےکرتے ہیں یا کوئی اور، پروگرام میں بحث اس تناظر میں تھی، نواز شریف کو ملک سے جانے دینےکا فیصلہ کابینہ میں مشاورت کے بعدکیا گیا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ کسی بیرونی طاقت نے ہم پرنواز شریف کو جانے دینےکا فیصلہ مسلط نہیں کیا، وزیراعظم نےنواز شریف کو ملک سے جانے دینےکا فیصلہ کیا،میں نے بھی حق میں ووٹ دیا، یہ بعد میں واضح ہوا کہ جن میڈیکل رپورٹس کی بنیاد پر فیصلہ کیا وہ جھوٹی ثابت ہوئیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا تھا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کو باہر بھیجنے کا فیصلہ 100 فیصد عمران خان کا تھا۔

ایک بیان میں اسد عمر نے کہا کہ جس میٹنگ میں نواز شریف کو باہر بھیجنے کا فیصلہ ہوا، میں اس میں شریک تھا، جس وقت یہ ڈسکشن ہوئی کمرے میں 6 سے 8 لوگ بیٹھے تھے جب کہ نواز شریف کو بھیجنے کا معاملہ پہلے کابینہ میں ڈسکس ہوا تھا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو باہر بھیجنے کا فیصلہ 100 فیصد عمران خان کا تھا اور عمران خان نے یہ نہیں کہا کہ یہ فیصلہ ان کا نہیں تھا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات